ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی میں حکومت ناکام: چرنجیوی سنگھ

بنگلورو: لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی میں حکومت ناکام: چرنجیوی سنگھ

Mon, 10 Oct 2016 21:56:42    S.O. News Service

بنگلورو۔10/اکتوبر(ایس او نیوز) ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر چرنجیوی سنگھ نے اراضی قبضہ جات کے معاملے میں پیش آئی بدعنوانی سے متعلق اے ٹی رام سوامی اور بالاسبرامنیم کمیٹی رپورٹوں پر حکومت کی مجرمانہ لاپرواہی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے بتایاکہ سرکاری زمینات پر قبضہ کرنے والوں سے متعلق ثبوت ہونے کے باوجود اس پر قابو پانے کیلئے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔ مجاہد آزادی ایچ ایس دورے سوامی کی کتاب اراضی قبضہ جات اورسرکاری زمینات کے تحفظ کی تحریک کا اجراء کرنے کے بعد انہوں نے بتایاکہ اس کتاب میں لینڈ مافیا کے خلاف ہونے والے 39 روزہ احتجاج اور تحریک کی تفصیلات موجود ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ انتظامیہ پر سے عوام کواعتماد نہیں رہا ہے جو ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔ زمینات پر قبضہ،جات سے متعلق سماعت کیلئے خصوصی عدالت کے قیام سے یہ اعتماد بحال نہیں ہوسکتا۔ اس معاملے پر آواز اٹھانے والے منیش مودگل نامی سینئر افسر کا بھی اسی حکومت نے تبادلہ کردیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ زمینات پر قبضہ جات ہٹانے سے متعلق بنگلور اربن ضلع کے ڈپٹی کمشنر وی شنکر کے ذریعہ ہونے والی کوششوں کی ستائش کی گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس زمین کو حکومت کے ذریعہ تحویل میں لیا جاتاہے اسے دوبارہ نجی افراد کے حوالے نہ کیا جائے، بلکہ اس کا استعمال جنگلات کے فروغ، اسٹیڈیم، اسپورٹس اور ہاسٹلوں کیلئے کیا جائے۔ اس موقع پر فلم ڈائرکٹر ناگاتی ہلی چندر شیکھر نے بتایاکہ آج جبکہ تحریکیں مردہ ہوگئی ہیں،ایسے وقت میں یہ کتاب ایک نئی طاقت اور ایک نئی امید کے طور پر سامنے آئی ہے۔ سابق رکن اسمبلی اے ٹی رام سوامی نے بتایاکہ ماضی میں ملک پر ایسٹ انڈیا کمپنی نے حکمرانی کی ہے تو اب ایٹ انڈیا کمپنی کی حکمرانی چل رہی ہے۔ 


Share: