ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: تمام ضلعی مراکزمیں ہائی ٹیک آیورویدک اسپتال

بنگلورو: تمام ضلعی مراکزمیں ہائی ٹیک آیورویدک اسپتال

Sat, 08 Oct 2016 01:39:01    S.O. News Service

بنگلورو۔7/اکتوبر(ایس او نیوز) ریاست کے تمام ضلعی مراکز میں محکمہ آیوش کے تحت کرناٹکا ہیلتھ ریفارمس پراجکٹ کے ذریعہ ہائی ٹیک آیوروید اسپتال تعمیر کئے جائیں گے۔ یہ بات آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہی۔ میسور کے برنداون لے آؤٹ میں سرکاری نیچر کلینک اور یوگا اسپتال کی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میسور کے محکمہئ آیوش اور محکمہئ تعمیرات عامہ کے اشتراک سے یہ 100 بستروں پر مشتمل اسپتال قائم کیا گیا ہے، عوام ان خدمات سے بھرپور استفادہ کریں۔ دو منزلوں پر مشتمل اس اسپتال میں مردوں اور خواتین کیلئے الگ الگ کلینک فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت چاہتی ہے کہ ریاست بھر کے عوام کو ایسی سہولت میسر رہے، اسی لئے حکومت چاہتی ہے کہ تمام اضلاع میں ایسی آیوش ہائی ٹیک اسپتال قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں عوام اپنی مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے انگریزی دواؤں سے زیادہ دیسی طرز علاج پر اعتبار کررہے ہیں۔عوام میں دیسی طرز علاج کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے حکومت محکمہئ آیوش کی خدمات کو وسیع تر کرنا چاہتی ہے۔ خاص طور پر بلڈپریشر، ذیابیطس وغیرہ بیماریوں کا آیوروید اور دیگر دیہی علاج کے طریقوں سے آسانی سے تدارک ہورہا ہے۔ حکومت کا یہ منصوبہ ہے کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں بھی آیوروید اور دیگر دیسی طرز علاج کی الگ الگ یونٹیں قائم کی جائیں۔ اس موقع پر ضلع کے انچارج وزیر مہادیوپا، رکن اسمبلی واسو، سوم شیکھر، رکن پارلیمان دھروا نارائن، میسور کے میئر بائرپا اور دیگر موجود تھے۔
 


Share: