ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: احکامات کی تعمیل کیلئے میئر کی افسران کو پندرہ دن کی مہلت

بنگلورو: احکامات کی تعمیل کیلئے میئر کی افسران کو پندرہ دن کی مہلت

Fri, 07 Oct 2016 00:16:05    S.O. News Service

بنگلورو۔7/اکتوبر(ایس او نیوز) شہر کی میئر جی پدماوتی نے بی بی ایم پی انجینئر وں اور افسران کو سخت تاکید کی ہے کہ ان کی طرف سے دی جانے والی ہدایات اور مشوروں کو نظر انداز نہ کیا جائے،بلکہ ان پر سنجیدگی سے عمل کیاجائے۔ ان کی طرف سے شہر کی ترقی اور دیگر امور پر جو بھی ہدایت دی جائے گی اس پر پندرہ دنوں کے اندر عمل کرکے انہیں اس کی اطلاع دی جائے۔ داسر ہلی ڈویژن میں آج بی بی ایم پی انجینئروں اور افسران کے ساتھ ترقی کا جائزہ لیتے ہوئے میئر نے کہاکہ داسر ہلی ڈویژن میں بڑے نالوں پر قبضہ جات خالی کرانے کیلئے جو انہدامی مہم چلائی گئی اس کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے اور ساتھ ہی جن لوگوں کو حق پترا تقسیم کرنا ہے ان کے بارے میں بھی فوراً کارروائی کی جائے۔اثاثہ ٹیکس کی وصولی کے عمل کو تیزی سے مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پورے ڈویژن میں پانی کی سربراہی بروقت یقینی بنائی جائے۔اس علاقہ میں صفائی پر بھی زیادہ توجہ دینے کی میئر نے ہدایت دی۔ میئر نے کہاکہ ان کی طرف سے دی جانے والی تمام ہدایات پر مشتمل لائحہ عمل تیار کرکے پندرہ دن کے اندر اس پر عمل کیاجائے اور عملی رپورٹ انہیں پیش کی جائے۔ انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ عوامی کاموں کی تکمیل میں کسی طرح کا تساہل اور لاپرواہی برتی نہ جائے، اگر لاپرواہی کی شکایات موصول ہوئیں تو خاطی افسران کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔


Share: