کاروار31/اگست (ایس او نیوز)چند دن پہلے بنگلورو کے ایچ اے ایل علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں تنہاآرام کررہی دارجلنگ کی ایک خاتون کے ساتھ دست درازی کرنے اور خاتون کی طرف سے مزاحمت کرنے پر اس کے گال پر کاٹنے کے بعد وہاں سے فرار ہونے والے پونیت(۴۲ سال) نامی سرسی کے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
کہاجاتا ہے کہ پونیت ایک ہوٹل میں ملازمت کرتا تھا اور اسی اپارٹمنٹ میں کرایہ پررہتا تھا جہاں دارجلنگ کی خاتون بھی رہتی تھی۔اس واقعہ کے بعد پونیت بنگلورو سے فرار ہوگیا تھا۔ ایچ اے ایل پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج ہونے کے بعد پونیت کی تلاش میں بنگلورو پولیس سرسی پہنچی اور یہاں اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔