ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال میں راہ چلتی خاتون کے گلے میں ہاتھ ڈال کر سونے کا ہار لے کر لُٹیرے فرار

بنٹوال میں راہ چلتی خاتون کے گلے میں ہاتھ ڈال کر سونے کا ہار لے کر لُٹیرے فرار

Wed, 14 Sep 2016 21:41:32    S.O. News Service

مینگلور 14/ ستمبر (ایس او نیوز) قریبی تعلقہ بنٹوال کے سدّا کٹی نامی مقام پر ایک راہ چلتی خاتون کے گلے میں ہاتھ ڈال کر سونے کا ہار چھین کر لُٹیرے فرار ہوگئے۔ بنٹوال مضافاتی پولس تھانہ میں درج شکایت کے مطابق سجیو پجاری کی اہلیہ واریج آج بدھ کی شام اپنے مکان سے باہر نکل کر دودھ لے کر قریبی دکان جارہی تھی کہ اچانک ایک بائک قریب میں آکر رُکی جس پر دو لوگ سوار تھے اور دونوں نے ہیلمیٹ پہن رکھی تھی۔ کچھ ہی سکینڈ میں ان میں سے ایک نے گلے میں ہاتھ ڈالا اور ایک ہی جھٹکے میں ہار چھین لیا، پھر پل بھر میں یہ لوگ فرار ہوگئے۔ خاتون کے مطابق سونے کا ہار ساڑھے تین گنیوں کا بنا تھا۔ پولس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور چھان بین جاری ہے۔


Share: