ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بلند شہر گینگ ریپ معاملے میں عدالت نے سی بی آئی تحقیقات پر لگی روک ہٹائی

بلند شہر گینگ ریپ معاملے میں عدالت نے سی بی آئی تحقیقات پر لگی روک ہٹائی

Fri, 09 Sep 2016 15:25:35    S.O. News Service

نئی دہلی، 8 ؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سپریم کورٹ نے اپنے گزشتہ حکم میں ترمیم کرنے کے بعد آج بلند شہر گینگ ریپ معاملے میں سی بی آئی تحقیقات پر سے روک ہٹا دی اور قانون کے مطابق ایجنسی کو بڑھنے کو کہا۔جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس سی ناگپپن نے الہ آباد ہائی کورٹ کے سامنے کارروائی پر یہ کہتے ہوئے روک لگا دی کہ سپریم کورٹ اب پورے تنازعہ سے نمٹ رہا ہے۔اس نے معاملے میں فریق کے طور پر شامل کئے جانے کی سی بی آئی کی عرضی منظور کر لی۔یہ عرضی عصمت دری متاثرہ ماں بیٹی کے شوہر اور باپ کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔بنچ نے کہا کہ عدالت عظمی بعد میں کیس کا مقدمہ اتر پردیش کے باہر منتقل کرنے اور کیس سے منسلک پبلک اتھارٹی کا بیان مناسب ہے یا نہیں اس پر قانون داں اور سینئر ایڈووکیٹ فالی ایس نریمن کی رائے سمیت دیگر پہلوؤں پر بعد میں غور کرے گی۔بنچ نے کہا کہ سی بی آئی کی طرف سے کی جا رہی تحقیقات پر درخواست گزار کو کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اس ریاست کے باہر معاملے کو منتقل کئے جانے اور معاملے سے منسلک پبلک اتھارٹی کا بیان مناسب ہے یا نہیں، اس پر شکایتیں ہیں۔بنچ نے کہا کہ آرڈر میں ترمیم کے لئے درخواست منظور کی جاتی ہے اور سی بی آئی کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ تحقیقات جاری رکھے۔بنچ نے کہا کہ درخواست گزار نے جو دیگر مسائل اٹھائے ہیں اس پر سماعت کی اگلی تاریخ پر غور کیا جائے گا ۔


Share: