ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بارش کی وجہ سے گوکرن بیچ تک جانے والے راستے کی حالت ہوگئی خراب - موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت ہوگئی مشکل

بارش کی وجہ سے گوکرن بیچ تک جانے والے راستے کی حالت ہوگئی خراب - موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت ہوگئی مشکل

Tue, 25 Jun 2024 12:19:21    S.O. News Service

گوکرن، 25 / جون (ایس او نیوز) شہر کے بھدرا کالی کالج کے سامنے سے اوم بیچ تک جانے والی کانکریٹ کی سڑک بھاری برسات کی وجہ سے پوری طرح تباہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اس سڑک پر موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت انتہائی مشکل ہوگئی ہے ۔
    
حالانکہ کانکریٹ سڑک تعمیر معیاری طریقے پر ہوئی تھی لیکن برسات کا پانی ایک ہی جانب تیزی سے بہنے کی وجہ سے سڑک کے نیچے کی مٹی کھسک گئی ہے اور کسی بھاری موٹر گاڑی کے گزرنے پر یہ پوری سڑک کھسکنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔ اس وجہ سے یہاں موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت روکنے کے لئے بیچ سڑک پر پتھر رکھے گئے ہیں ۔ 
    
بھدرا کالی کالج کے سامنے اس سے پہلے بڑی بڑی چٹانیں اور پیڑ پودے ہوا کرتے تھے ۔ اب اس جگہ کی صفائی کرتے ہوئے رہائشی مقاصد کے لئے فروخت کر دیا گیا ہے ۔ اسی وجہ سے یہاں اوم بیچ کا جانے کا ایک آسان راستہ تعمیر کیا گیا تھا ۔ یہ راستہ عوام کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوا تھا ۔ لیکن برساتی پانی کا بہاو ایک ہی سمت میں رہنے کی وجہ سے پورا راستہ خراب ہوگیا اور اب ٹریفک کے لئے مسئلہ بن گیا ہے ۔


Share: