ؒ لکھنؤ،16؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شیعہ وقف بورڈان دنوں سرکاری چمچہ گیری کے لیے پوری طرح کوشاں ہے۔اس کے لیے وہ کسی بھی حدتک جانے کوتیارہے۔ یوگی حکومت نے ایودھیا میں رام کے مجسمہ بنانے کا خیال بنایاہے۔ اگر یہ ممکن ہو تو شیعہ وقف بورڈ نے چاندی کے دس تیر پیش کرنے کی خواہش ظاہرکی ہے۔یہ تمام تیررام کی مورتی کے ترکش میں لگائے جائیں، اس اپیل کے ساتھ یوپی شیعہ سینٹرل وقف بورڈکے صدرنے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھا ہے۔اس کی سانٹھ گانٹھ کااندازہ اس سے لگایاجاسکتاہے کہ شیعہ وقف بورڈ نے رام مندر بنانے کے لیے ایودھیا میں زمین دینے کے لیے بھی اتفاق کیاہے۔بورڈکے چیئرمین وقف کی زمین پر شاندار رام مندر بناناچاہتی ہے۔جب سے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت بنی ہے، شیعہ وقف بورڈاچانک رام کابھکت بن گیا ہے۔بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کے قریبی مانے جاتے رہے ہیں،مگر یوپی میں اقتدار تبدیل ہی وہ بھی بدل گئے ہیں۔اقلیتی بہبودکے وزیر محسن رضا سے ان کا چھتیس کاآنکڑاہے لیکن رام بھکتی میں رضوی اب تک اپنی کرسی بچانے میں کامیاب رہے ہیں۔