ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : خواہش پوری کرنے کے لئے ہر کسی کو وزیر بنانا ممکن نہیں ہوتا - ضلع انچارج وزیر یو ٹی قادر

کاروار : خواہش پوری کرنے کے لئے ہر کسی کو وزیر بنانا ممکن نہیں ہوتا - ضلع انچارج وزیر یو ٹی قادر

Sat, 04 Jul 2026 19:33:28    S O News
کاروار : خواہش پوری کرنے کے لئے ہر کسی کو وزیر بنانا ممکن نہیں ہوتا - ضلع انچارج وزیر یو ٹی قادر

کاروار،  4 / جون (ایس او نیوز) کابینہ کی تشکیل نو کے بعد کار وار کا دورہ کرنے والے نئے وزیر صحت اور ضلع انچارج  یو ٹی قادر نے کہا کہ کابینہ کی توسیع کے سلسلے میں فیصلہ لینا وزیر اعلیٰ اور پارٹی ہائی کمان کا کام ہوتا ہے، اس سلسلے میں کسی بھی رکن اسمبلی کا کوئی اختلاف نہیں ہے ۔
    
قدرتی آفات پر قابو پانے کے سلسلے میں منعقدہ افسران کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کے لئے آئے وزیر یو ٹی قادر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال 34 وزراء کا کام 14 وزراء انجام دے رہے ہیں ۔ کابینہ کی توسیع میں ہو رہی تاخیر پر کوئی بے اطمینانی نہیں ہے ۔ تمام اراکین اسمبلی متحد اور متفق ہیں ۔ ہر ایک کو وزیر بنانا تو ممکن نہیں ہے ۔ علاقائی پہلو اور دیگر باتوں کو ذہن میں رکھ کر وزارت دی جاتی ہے ۔ اگلے دو سال کے عرصے میں وزیر اعلیٰ  ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں حکومت کی طرف سے بہترین ایڈمنسٹریشن رہے گا ۔ 

ریاست میں چل رہے ایس آئی آر کے تعلق سے انہوں نے کہا  کہ یہ کارروائی الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے ہو رہی ہے ۔ اس میں سیاست کرنا ممکن نہیں ہے اور سیاست کرنے کا الزام لگانے کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔ اس سلسلے میں جو کارروائی کرنی ہے وہ الیکشن کمیشن کی طرف سے کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں پارٹی پر الزام لگانے کی سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔ اگر دوسری پارٹیوں کو کچھ پوچھنا ہے تو الیکشن کمیشن سے پوچھنا چاہیے ۔ 
    
مرکزی وزیر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ  کمارا سوامی اور بی جے پی کی شوبھا کرندلاجے کے الزامات کے حوالے سے انہوں نے میڈیا والوں سے پوچھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس شکایت کرنے کی بجائے الزامات لگانے کا کام کیوں ہو رہا ہے ؟ شکایت کیوں درج نہیں کی گئی ہے ۔


Share: