بھٹکل15/ستمبر (ایس او نیوز) ایم ایل اے منکال ویدیا کے ہاتھوں بھٹکل میں کسانوں کے رابطہ مرکزکا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس مرکز کی تعمیر کا تخمینہ 41 لاکھ روپے بتایا گیا ہے۔
سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں منکال نے کہا کہ بھٹکل میں مسلسل ترقی کے کام انجام پارہے ہیں۔ نئے تعمیر ہونے والے کسانوں کے رابطہ مرکز سے کسانوں کو پورا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ کھیتی باڑی میں مشغول رہتے ہوئے فوت ہونے والے کسان کے اہل خانہ کو امدادی چیک بھی تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، تعلقہ پنچایت صدرایشور نائک،نائب صدر رادھا اشوک ویدیا، ضلع پنچایت رکن البرٹ ڈی کوسٹا،وٹھل نائک، تعلقہ پنچایت سی ای او مسٹر سی ٹی نائک اور دیگر کئی ذمہ داران موجود تھے۔