ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایرانی اور روسی حکام کی ملاقات، عالمی جوہری ڈیل پر گفتگو ہو گی

ایرانی اور روسی حکام کی ملاقات، عالمی جوہری ڈیل پر گفتگو ہو گی

Tue, 17 Oct 2017 21:20:59    S.O. News Service

تہران17اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )روسی نائب وزیر خارجہ سیرگئی رائبکوف رواں ہفتے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے۔ منگل کے دن بتایا گیا ہے کہ ماسکو میں ہونے والی اس ملاقات میں ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین سن دو ہزار پندرہ میں طے پانے والے عالمی جوہری معاہدے کے مستقبل پر گفتگو کی جائے گی۔ روس کے علاوہ یورپی یونین نے بھی کہا ہے کہ اس ڈیل سے امریکا کی ممکنہ دستبرداری کے باوجود اس ڈیل پر عمل جاری رکھا جائے گا۔


Share: