تہران یکم دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنوب مشرقی ایران میں واقع صوبے کرمان میں زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس زلزلے کی وجہ سے کئی مکانات کے تباہ ہونے سے کم از کم 42 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھ ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس علاقے میں ضمنی جھٹکوں کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے جانی نقصان کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا ہے۔ کرمان صوبے میں پاسدارانِ انقلاب کے دستے اور دوسری ریسیکو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ حکومتی ادارے مالی نقصان کا تخمینہ لگانے کی کوشش میں ہیں۔