ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اہم ٹرینوں کے ڈیمانڈ میں اضافہ کے ساتھ کرایہ میں اضافہ؛ سرج پرائسنگ اسکیم پر اچھا ردعمل

اہم ٹرینوں کے ڈیمانڈ میں اضافہ کے ساتھ کرایہ میں اضافہ؛ سرج پرائسنگ اسکیم پر اچھا ردعمل

Mon, 12 Sep 2016 00:21:53    S.O. News Service

نئی دہلی، 11/ ستمبر (آئی این ایس انڈیا /ایس او نیوز) کئی اہم ٹرینوں میں ڈیمانڈ میں اضافہ کے ساتھ کرایہ میں اضافہ(سرج پرائسنگ) کو لے کر تنقید کے درمیان ریلوے نے آج دعوی کیا کہ اس کا کافی اچھا اثر ہے اور اس اضافہ شدہ کرایہ کے باوجود یہ ہوائی کرایہ سے کم ہے۔ریلوے بورڈ کے رکن (ٹریفک)محمد جمشید نے یہاں کہاکہ ہمارے فلیکسی فیئرسسٹم کو لوگو ں کی جانب سے اچھا ردعمل ملا ہے اور مسافروں نے منصوبہ  کو لے کر اچھی رائے دی ہے کیونکہ گزشتہ دو دنوں میں تقریبا 30فیصدبکنگ ہوئی ہے۔ریلوے نے 9 /ستمبر سے راجدھانی، شتابدی اور درنتو ٹرینوں میں ڈیمانڈ میں اضافہ کے ساتھ کرایہ سسٹم شروع کیا ہے جس کا مقصد رواں مالی سال میں 500کروڑ روپے حاصل کرنا ہے۔جمشید نے کہا کہ نئے نظام سے ریلوے نے 9 /ستمبر اور 10/ستمبر کو بالترتیب 84لاکھ روپے اور 81لاکھ روپے کی اضافی کمائی کی ہے۔نئے نظام ’سرج پرائسنگ‘کے تحت مسافروں کو ریل کرایہ کے لیے 10سے 50فیصد زیادہ ادا کرنا پڑتا ہے۔اس کے تحت 10فیصد سیٹوں کی بکنگ عام کرایہ کے ساتھ کی جاتی ہے۔ہر 10فیصد سیٹوں کی بکنگ کے بعد اس میں 10فیصد اضافہ ہوگا، اس اضافہ پر 50فیصد کی حد ہے۔انہوں نے اس الزام کو مسترد کردیا کہ ریل کرایہ ہوائی کرایہ سے زیادہ ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’سرج پرائسنگ‘سسٹم کے باوجود ٹرین سے سفر کا خرچہ ہوائی کرایہ سے کم ہوگا۔ریلوے بورڈ کے رکن نے اس بارے میں مثال دیتے ہوئے کہا کہ دہلی -جے پور سیکشن میں شتابدی ٹرین کا کرایہ 640سے 915روپے کے درمیان ہے جبکہ اس سیکشن میں ہوائی کرایہ 1601روپے سے 2400روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ سڑک کا سفر بھی ٹرین کرایہ سے مہنگا ہے۔دہلی سے جے پور کے درمیان اے سی بس کا کرایہ 600سے 1600روپے کے درمیان ہے۔
 


Share: