ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڑیسہ میں دانا مانجھی واقعہ کے بعد لاشوں کوباعزت طریقوں سے لے جانےاڑیسہ حکومت نے جاری کی ہدایات

اُڑیسہ میں دانا مانجھی واقعہ کے بعد لاشوں کوباعزت طریقوں سے لے جانےاڑیسہ حکومت نے جاری کی ہدایات

Thu, 06 Oct 2016 11:51:35    S.O. News Service

بھونیشور، 5 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )اڑیسہ میں ایک قبائلی شخص کے ذریعہ اپنی بیوی کی لاش اپنے کندھے پر لاد کر لے جانے کی خبر کی بین الاقوامی سرخیاں بننے کے کچھ ہفتے بعد ریاستی حکومت نے ہسپتالوں میں لاشوں کے مناسب حل کے لئے آج ہدایات جاری کی۔ریاست کی صحت اور خاندانی بہبود سیکریٹری آرتی آہوجا کی طرف سے دستخط شدہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاش کے ساتھ باعزت اور قابل احترام سلوک کیا جانا چاہئے،کسی بھی صورت حال میں لاش کو کندھے پر لاد کر یا کسی دیگر ایسے طریقے سے لے جانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے جو لاش کے وقار پر سمجھوتہ کرتا ہے۔رہنما ہدایات میں کہا گیا ہے کہ لاش کو اسٹریچر پر یا کسی چارپائی پر لے جایا جانا چاہئے اور سارے عمل کو مکمل کئے جانے تک تعین مقام پر مناسب طریقے سے رکھا جانا چاہئے۔نوٹیفکیشن قبائلی شخص دانا مانجھی کے اپنی بیوی کی لاش کندھے پر لاد کر 10کلومیٹرپیدل چلنے کے واقعہ کے 40 دن بعد جاری کیاگیا ہے۔کالا ہانڈی ضلع کے ایک ہسپتال نے مانجھی کو مبینہ طور پر گاڑی دینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد وہ کندھے پر ہی اپنی بیوی کی لاش لے کر چل پڑے تھے۔اڑیسہ حکومت نے تمام ضلع حکام، پولیس انسپکٹر، سی ڈی ایم او اور دیگر حکام سے اس بات کو یقینی بنانے کو کہا کہ رہنما ہدایات پر عمل ہو۔ہدایات علاج کے دوران مریض کی موت، مردہ لائے جانے کے کیس اور لاوارث لاشوں کے تینوں حالات کو ذہن میں رکھتے ہوئے جاری کئے گئے ہیں۔


Share: