ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُترا كھنڈ کے تيوني میں پرائیویٹ بس گہری کھائی میں جا گری، دس افراد ہلاک

اُترا كھنڈ کے تيوني میں پرائیویٹ بس گہری کھائی میں جا گری، دس افراد ہلاک

Tue, 06 Sep 2016 12:33:43    S.O. News Service

دہرادون 6/ ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) دہرادون ضلع کے تيوني- چكرات موٹر روڈ پر مسافروں سے بھری ایک پرائیویٹ بس گہری کھائی میں جا گری.جس کے نتیجے میں دس افراد موقع پر ہی  ہلاک ہونے کی خبر ہے. البتہ انتظامیہ نے چار لوگوں کے مرنے کی تصدیق کی ہے. بتایا گیا ہے کہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

حادثہ منگل کی صبح تقریبا ساڑھے نو بجے اُس وقت ہوا جب مذکورہ پرائیویٹ بس كٹھيان سے وكاس نگر جا رہی تھی. تيوني-چكرات موٹروے پر گاڑا گھاٹ میں بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے ساتھ ہی بس پر موجود مسافروں میں چینخ و پکار مچ گئی.

بتایا گیا ہے کہ حادثے میں قریب دس لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے. بس میں تقریبا 30 مسافر سوار تھے. ایس ڈی ایم چكراتا پرےملال اپنی ٹیم کے ساتھ جائے حادثہ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں. فی الحال مقامی لوگوں کی طرف سے ریلیف اورامدادی کام جاری ہے.


Share: