ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اندرا کینٹینوں کے کھانوں میں راگی کا ہٹ شامل؟

اندرا کینٹینوں کے کھانوں میں راگی کا ہٹ شامل؟

Sat, 25 Nov 2017 10:16:12    S.O. News Service

بنگلورو،24/نومبر (پی ٹی آئی) حکومت کی جانب سے بنگلور میں نہایت واجب قیمتوں پر جاری اندرا کینٹینوں میں جہاں ناشتے اور کھانے کا اہتمام کیا جارہا ہے وہیں اب اس کے مینو میں راگی کا ہٹ بھی شامل ہونے والا ہے۔ جسے ’’راگی مدے‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ راگی مدے جنوبی کرناٹکا کی نہایت صحت مند اور ایک روایتی ڈش ہے جسے اس علاقہ کے باشندے روز مرہ کھانوں میں استعمال کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں بنگلور کے ہنومنت نگر میں واقع ’’ نما اپا جی کینٹین ‘‘ میں اس کے قیام کے دن ہی سے باقاعدہ راگی ہٹ بنایا جاتا ہے۔ ریاستی زرعی وزیر کرشنا بائرے گوڈا نے کہاکہ اندرا کینٹینوں کے مینو میں عنقریب راگی ہٹ شامل کرنے پر بی بی ایم پی سے گفت وشنید جاری ہے۔ بائرے گوڈا نے اس سلسلے میں کہاکہ راگی ہر ایک کے لئے صحت، قوت بخش اور تغذیہ سے بھرپور جنس ہے۔ راگی سے بننے والے دیگر کھانے جیسے راگی روٹی، راگی اڈلی اور راگی دو سے بھی مینو میں شامل کئے جانے چاہئیں۔


Share: