ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکی صدر مسٹر بارک حسین اوباما کے خصوصی سفیر رشاد حسین نے برگیڈیئر سید احمد علی سے ملاقات کی

امریکی صدر مسٹر بارک حسین اوباما کے خصوصی سفیر رشاد حسین نے برگیڈیئر سید احمد علی سے ملاقات کی

Wed, 07 Sep 2016 11:55:30    S.O. News Service

علی گڑھ6ستمبر(آئی این ایس انڈیا) امریکہ کے صدر مسٹر بارک حسین اوباما کے خصوصی سفیر رشاد حسین نے آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلربریگیڈیئر سید احمد علی( ریٹائرڈ) سے ملاقات کی۔ وہ ذاتی دورے پر علی گڑھ آئے تھے۔ایمبیسڈر رشاد حسین کی والدہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طالبہ رہ چکی ہیں اور انہوں نے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی تھی۔مسٹر رشاد حسین کی والدہ کی سگی بہن یہاں رہتی ہیں اور وہ ان سے اور ان کے شوہر پروفیسر ہمایوں مراد سے ملنے کے لئے علی گڑھ آئے تھے۔مسٹر رشاد حسین نے برگیڈیئر علی کو بتایا کہ امریکہ میں ہندوستانیوں کو کافی احترام کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے اور وہ ا علیٰ عہدوں پر بھی فائز ہیں اور امریکہ میں ہندوستان کے وقار میں اضافہ ہو رہا ہے۔قائم مقام وائس چانسلر برگیڈیئر سید احمد علی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور امریکہ کی متعدد یونیورسٹیوں کے درمیان معاہدوں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی میں آج بھی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے چار طلبأ تحقیقی عمل میں مصروف ہیں۔ساتھ ہی اس ادارہ کے سابق طلبأ نے امریکہ کے مختلف علاقوں میں الیومنائی ایسو سی ایشنس قائم کر رکھی ہیں جہاں پر یومِ سرسید کے ساتھ ساتھ دیگر پروگرام بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔


Share: