ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / الیکشن کمیشن نے کہا، سرکاری فنڈز کے استعمال پر ہدایات پر عمل کریں پارٹیاں

الیکشن کمیشن نے کہا، سرکاری فنڈز کے استعمال پر ہدایات پر عمل کریں پارٹیاں

Tue, 11 Oct 2016 12:18:44    S.O. News Service

چنڈی گڑھ، ،10؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پنجاب کے الیکشن کمیشن نے آج سیاسی جماعتوں سے کہا کہ وہ سرکاری فنڈز اور مشینری کا استعمال پارٹی کے اشتہارات کے لئے نہیں کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل کریں۔ریاستی الیکشن کمیشن کے سینئر افسر نے بتایا کہ ہم نے پنجاب کی تمام سیاسی جماعتوں کو لکھا ہے کہ سرکاری دولت اور مشینری کا استعمال پارٹی کے اشتہارات کے لئے نہیں کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل کریں۔الیکشن کمیشن نے پہلے ہی یہ ہدایات جاری کی تھی کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کو عوامی دولت، عوامی جگہ اور سرکاری وسائل کے استعمال کی اجازت ایسی کسی سرگرمی کے لئے نہیں دی جائے گی، جو پارٹی یا اسے دئے گئے انتخابی نشان کی تشہیر کے لئے ہو۔کمیشن نے کہا کہ یہ واضح کیا گیا ہے کہ ہدایات کی کسی بھی خلاف ورزی کو انتخابی نشان(الاٹمنٹ)آرڈر 1968کے پیراگراف 16اے کے تحت کمیشن کی قانونی ہدایات کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔پنجاب میں اگلے سال کے شروع میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔اس درمیان اپوزیشن کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے کمیشن کے رہنما خطوط کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سختی سے نفاذ ہونا چاہئے اورحکمراں شرومنی اکالی دل کوسرکاری فنڈز اور سرکاری مشینری کے غلط استعمال سے روکا جانا چاہئے۔


Share: