کابل،9؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)افغان وزارت دفاع کے مطابق ملکی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر شمالی صوبے بغلان میں کریش ہونے سے اس پر سوار آٹھ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ہیلی کاپٹر کے عملے کے پانچ اراکین اور تین فوجی شامل ہیں۔ وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے ڈنڈ غوری کے ضلع میں گرنے والے اس ہیلی کاپٹر کی تباہی کو تکنیکی خرابی کا نتیجہ قرار دیا اور باغیوں کی جانب سے نشانہ بنانے کے تمام دعووں کو مسترد کر دیا ہے۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان نے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ بغلان کے دو صوبائی اہلکاروں نے طالبان کے دعوے کو درست قرار دیا ہے۔