ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اعظم خان نے متنازع بیان کے بعد خود کو بتایا بی جے پی کی ’’آئٹم گرل‘‘

اعظم خان نے متنازع بیان کے بعد خود کو بتایا بی جے پی کی ’’آئٹم گرل‘‘

Fri, 30 Jun 2017 15:18:15    S.O. News Service

لکھنؤ،29؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فوجیوں کو لے کر اپنے متنازعہ بیان پر گھرنے کے بعد اعظم خان نے خود کو بی جے پی کی آئٹم گرل بتایا ہے۔دراصل اعظم خاں نے کہا تھا کہ خواتین دہشت گرد فوج کے اعضاء مخصوصہ کو کاٹ کر ساتھ لے گئی،انہیں ہاتھ سے شکایت نہیں تھی ...سر سے نہیں تھی ...پاؤں سے نہیں تھی ...جسم کے جس حصے سے ان شکایت تھی، اسے کاٹ کے لے گئے ...یہ ایسا پیغام ہے جس پر پورے ہندوستان کو شرمندہ ہونا چاہئے۔اعظم خاں کے بیان پر سخت رد عمل ہوا ہے، خاص طور پر بی جے پی میں۔بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے کہا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ اعظم خان جیسے لوگوں کی ذہنیت کتنی چھوٹی ہے اور کس طرح کی ایک کہانی پورے ملک میں ...ہندوستان کی آرمی، خودمختاری اورہندوستان کی آزادی کے خلاف دکھانا چاہتے ہیں۔یہ بہت افسوسناک ہے،بی جے پی اس کی مذمت کرتی ہے۔

اعظم خان اپنے بیانات کو لے کر اکثر تنازعہ میں رہتے ہیں،بلند شہر ریپ کیس پر اپنے بیان کے لئے انہیں سپریم کورٹ سے معافی مانگنی پڑی،تب اعظم خان نے کہا تھا،کہ دیکھئے اس پر حکومت کو بھی ...کیونکہ ہم ہی حکومت ہیں ...اس طرح سے بھی نوٹس لینا چاہیے کہ کہیں کوئی اپوزیشن نظریے اور حکومت کو بدنام کرنے کے لئے ایسے لوگ جو اقتدار میں آنا چاہتے ہیں وہ تو یہ بدکاری نہیں کر رہے ہیں۔


Share: