ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اصل دستاویزات نہ رکھنے والے طالب علم کو داخلہ دینے سے انکار کر سکتی ہے یونیورسٹی:ہائی کورٹ

اصل دستاویزات نہ رکھنے والے طالب علم کو داخلہ دینے سے انکار کر سکتی ہے یونیورسٹی:ہائی کورٹ

Tue, 11 Oct 2016 12:25:47    S.O. News Service

نئی دہلی، 10؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)دہلی ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ کسی داخلہ امتحان میں رینک پانے والے طالب علم اگر داخلہ کے لئے مشاورت کے وقت ضروری دستاویزات جمع نہیں کر پاتے تو وہ داخلہ نہ دینے پر یونیورسٹی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے۔جسٹس سنجیو سچدیوا نے کہاکہ چونکہ درخواست گزار نوٹیفکیشن کے مطابق اصل دستاویزات کے ساتھ مشاورت میں نہیں آ سکے، اس لئے ان میں داخلہ نہیں دینے اور بعد کی تاریخ میں دی گئی ڈگری پر غور نہ کرنے کی مدعا علیہ یونیورسٹی کی کارروائی کو غلط نہیں بتایا جا سکتا۔عدالت نے طالب علم بھیم شنکر ٹھاکر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ٹھاکر نے زور دیا تھا کہ دہلی یونیورسٹی(ڈی یو)کو ان کی ڈگری کو قبول کرنے اور 2016-17کے سیشن میں ایل ایل بی کورس میں داخلہ دینے کی ہدایت دی جائے۔ٹھاکر ایل ایل بی داخلہ امتحان میں شامل ہوئے تھے اور انہیں او بی سی زمرے میں 767رینک حاصل ہوئی تھی۔رینک کے مطابق انہیں22اگست کو مشاورت کے لیے بلایا گیا لیکن وہ گریجویشن کے اصل ڈگری جمع نہیں کر سکے۔ٹھاکر نے 2012میں گریجویشن کیا تھا لیکن یونیورسٹی سے ڈگری نہیں لی تھی۔یونیورسٹی نے جب انہیں داخلہ دینے سے انکار کیا تو انہوں نے آٹھ ستمبر، 2016کو میرٹھ کی اپنی سابق یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی۔جب وہ مشاورت ختم ہونے کے بعد ڈگری جمع کرنے دہلی یونیورسٹی گئے تو اس نے انکارکردیا۔
 


Share: