نئی دہلی6ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)راجیہ سبھا رکن کے طورپراپنی مدت کے ایک سال باقی رہنے کے درمیان ہی کپڑا وزیر اسمرتی ایرانی نے کچھ ٹویٹ کرتے ہوئے گجرات کے لوگوں کا اظہار تشکر کیا ہے۔اعلی ٰایوان میں وہ گجرات کی نمائندگی کرتی ہیں۔اسمرتی ایرانی کو حال ہی میں فروغِ انسانی وسائل کی وزارت سے ہٹا کر کپڑا وزیر مقرر کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں بطور لیڈروہ’’خوش قسمت ‘‘رہی ہیں کہ انہیں بی جے پی لیڈروں اور ملک بھر کے لوگوں سے خاصی حمایت ملی۔پانچ سال پہلے منتخب ہوئی اسمرتی ایرانی نے کئی ٹویٹس کئے لیکن انہوں نے اس بات کا کوئی اشارہ نہیں دیا کہ راجیہ سبھا کی مدت کے بارے میں انہوں نے مائکروبلاگنگ سائٹ پر کیوں تبصرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ 19اگست 2011کو مجھے گجرات ریاست سے راجیہ سبھا رکن کے طور پر ملک کی خدمت کرنے کاموقعہ ملا۔انہوں نے لکھاکہ میں خاص طور سے گجرات خاص طور اد کے لوگوں کی شکرگزار ہوں جو راجیہ سبھا رکن کے طور میں میراانتخابی ضلع ہے۔اپنے ٹوئٹس میں اسمرتی ایرانی نے بطور رکن پارلیمنٹ میں شروع کئے اپنے فلاحی کاموں کی تصاویربھی شیئرکی ہیں۔