ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسلامی بینکاری شروع کرنے کا خواہاں ہے جموں وکشمیر بینک:چیئرمین

اسلامی بینکاری شروع کرنے کا خواہاں ہے جموں وکشمیر بینک:چیئرمین

Tue, 11 Oct 2016 11:46:41    S.O. News Service

سرینگر10؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر بینک کے نئے چیئرمین پرویز احمد نے آج کہا کہ ان کا بینک ریاست میں اسلامی بینکنگ خدمات دینے کا خواہش مند ہے اور وہ ریزرو بینک سے اجازت لینے کے بعد اس تجویز پر غور کرے گا۔احمد کو حال میں ہی بینک کا چیئرمین بنایاگیاہے۔اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد وہ پہلی بار میڈیا سے بات کر رہے تھے۔احمد نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ ویسے ہم نے اس مسئلے پر ابھی سنجیدگی سے سوچا نہیں ہے لیکن ریاست میں اسلامی بینکاری کی کافی مانگ ہے۔کچھ کلائنٹ ایسے ہیں جو اپنے سیونگ بینک اکاؤنٹس پر سود نہیں چاہتے، اس چیز کو کس طرح سنبھالا جائے اس کے لئے ہمارے پاس کوئی انتظام نہیں ہے۔لیکن ہم اس تجویز پر غور کریں گے اورہمیں اس معاملے میں ریزروبینک کی منظوری بھی لینی ہوگی۔


Share: