ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسرائیلی پولیس کے مقبوضہ فلسطین میں 4فلسطینی تنظیموں کے دفاترپر چھاپہ،فلاحی ادارے سیل، سامان ضبط کرلیا گیا

اسرائیلی پولیس کے مقبوضہ فلسطین میں 4فلسطینی تنظیموں کے دفاترپر چھاپہ،فلاحی ادارے سیل، سامان ضبط کرلیا گیا

Sat, 08 Oct 2016 16:05:50    S.O. News Service

ام الفحم،8؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فلسطین کیسنہ 1948ء کے دوران صہیونی ریاست کے زیرتسلط آنے والے شمالی شہروں میں اسرائیلی پولیس نے مقامی فلاحی اداروں کے خلاف نیا کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ گذشتہ روز ام الفحم شہر میں قائم چار فلسطینی فلاحی تنظیموں کیدفاترپر صہیونی پولیس کے مسلح اہلکاروں نے دھاوے بولے۔ دفاتر میں توڑپھوڑ سامان ضبط کرنے کے بعد اداروں کے دفاتر سیل کردیے گئے ہیں۔اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک سے وابستہ اداروں کے خلاف کی گئی ہے جو بہ قول اس کے صہیونی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر فلاحی کاموں میں سرگرم عمل ہیں۔اسرائیلی پولیس کی تازہ جارحیت کا نشانہ کیو پریس، نصرت القدس والاقصیٰ سپریم کمیٹی، مداد اللبسیخومتر انسٹیٹیوٹ اور قدرات کمپنی بنی ہیں۔ مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے مذکورہ فلسطینی اداروں کے دفاترمیں گھس کر عملے کو زدو کوب کیا اور سامان کی توڑپھوڑ کے بعد ریکارڈ اور کمپیوٹر قبضے میں لے لیے گئے جس کے بعد دفاتر کو سیل کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ شمالی فلسطینی علاقوں میں فلاحی سرگرمیوں میں سرگرم سب سے منظم جماعت اسلامی تحریک سے وابستہ اداروں کے خلاف اسرائیلی پولیس کا یہ پہلا کریک ڈاؤن نہیں۔ چند ماہ قبل بھی صہیونی پولیس اسلامی تحریک سے وابستگی کے الزام میں 17فلسطینی تنظیموں کو بند کرچکی ہے۔


Share: