ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں متعدد مظاہرین زخمی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں متعدد مظاہرین زخمی

Sun, 09 Oct 2016 15:43:27    S.O. News Service

غزہ ،9؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر قابض صہیونی فورسز کی طرف سے کی گئی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے۔قابض فوج نے غزہ ک پٹی کے وسطی علاقے البریج کیمپ کے قریب فلسطینی مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔مقامی فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں زخمی ہونے والے مظاہرین کو اسپتالوں میں لایا گیا ہے۔ مشرقی غزہ میں ناحل عوز کے مقام پر کی گئی فائرنگ کے ایک دوسرے واقعے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ دونوں مقامات پر اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین کو نشانہ بنایا ہے۔ اسپتال لائے گئے ایک زخمی نوجوان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فورسز نے غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج کی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے کہ ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ ساتھ براہ راست فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد شہری گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔


Share: