رام اللہ،9؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام نے تین فلسطینیوں کو 10، 11اور 12سال قید میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا۔ صہیونی فوج نے رام اللہ اور جنین سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں 41سالہ سمیر معالی کو 11سال قید کے بعد رہا کیا ہے۔ 30سالہ سیف الدین فشافشہ کو 10سال اور 29سالہ ساید حماد کو 12سال تک قید رکھنے کے بعد رہا کیا گیا۔ موخرالذکر دونوں کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے ہے۔ تینوں اسیران کو جزیرہ نما النقب کی صحرائی جیل سے رہائی کے لیے ان مختلف چیک پوسٹوں پر بھیجا گیا۔