چنتامنی:3 ستمبر (محمد اسلم؍ ایس او نیوز )استاد تو استاد ہی ہوتا ہے چاہئے وہ پیشے پر فائز ہوں یا وظیفہ یاب لیکن وظیفہ یاب اساتذہ میں صلاحیتیں زیادہ ہوتی ہیں وہ اپنی زندگی بچوں کو سنوارنے میں لگائے ہوئے ہوتے ہیں ان خیالات کااظہار ضلع ٹیچر اسوسی ایشن کے سکریٹری کے۔ورنپا نے کیا۔ وہ شہر کے دوڈ پیٹ کنڑا سرکاری اسکول میں پچھلے کئی برسوں سے ملازمت کرنے والے ہیڈ ماسٹر کے۔وی۔شنکراپا،اور ٹیچر این۔نرسمہ ایا کے ریٹائرڈ ہونے پر ان کے خدمات کو سراہتے ہوئے ٹیچر اسوسی ایشن کے طرف سے تہنیت پیش کرنے کے بعد گفتگو کررہے تھے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استاتذہ بچوں کو تعلیم دینے میں بہت محنت کرتے ہیں لیکن آج کل ایک دوسرے سے برتری حاصل کرنے کا دور ہے اس لئے اگر استاتذہ کچھ زیاد ہ وقت محنت کریں گے تو ہمارے بچوں کا مستقبل سنورسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماں کی گود بچے کی پہلی درس گاہ ہوتی ہے لیکن اسکول کی چار دیواری میں اس بچے کا مستقبل پروان چڑھتا ہے اور بچے کے مستقبل کو بنانے اور سنوارنے میں اساتذہ کے کردار کو فراموش نہیں کیاجاسکتا ہے یہ حقیقت ہے کہ طلباء میں کچھ کر گزرنے اور آگے بڑھنے کی صلاحیتیں بے پناہ ہوتی ہیں بس ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں درست سمت میں گامزن کیاجائے ویسے تو بچے کچی مٹی کی مانند ہوتے ہیں انہیں جس سمت موڈ دیا جائے اس سمت با آسانی مڑجاتے ہیں اور اس ضمن میں سب سے پہلے گھر اور اساتذہ کو مثبت رہنمائی کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر سرکاری افسر ایک ملازمت کرنے کے بعد ایک نہ ایک دن ریٹائرڈ ہونا ضروری ہے انہوں نےریٹائرڈ کے بعد بھی اساتذہ کو اپنے محلوں کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں وقت لگانے کی ہدایت دی ۔اس موقع پر پرائمری ٹیچرس اسوسی ایشن کے نائب صدر وی۔گنگولپا رُکن مستان ولی بھارتی جئے رام ریڈی پردیپ روی شنکر ریڈی بی آر پی منجوناتھ جنرل سکریٹری شیوپرساد ٹیچر شرنیواس سندریش وجئے لکشمی ساروجما سمیت کئی ٹیچر س وغیرہ موجود تھے۔