ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اروناچل پردیش کے گورنر نے کیا استعفیٰ دینے سے انکار، کہا، صدر کو ان کو برخواست کرنا ہوگا

اروناچل پردیش کے گورنر نے کیا استعفیٰ دینے سے انکار، کہا، صدر کو ان کو برخواست کرنا ہوگا

Wed, 07 Sep 2016 12:36:54    S.O. News Service

گوہاٹی،6؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اروناچل پردیش کے گورنر جیوتی پرساد راجکھووا نے یہ کہتے ہوئے استعفی دینے سے انکار کر دیا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ صدر انہیں برخواست کریں۔ان کا دعوی ہے کہ مرکز نے انہیں صحت کا حوالہ دے کر استعفی دینے کو کہا ہے۔گورنر نے کل گوہاٹی کے ایک نیوز ٹی وی چینل سے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ صدر مجھے برخواست کریں،میں استعفی نہیں دوں گا،صدر کو اپنی ناخوشی ظاہر کرنے دیجئے۔حکومت کو آئین کے آرٹیکل 156کی دفعات کا استعمال کرنے دیجئے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے اروناچل پردیش میں کانگریس کی حکومت کو بحال کئے جانے اور ان کی مذمت کئے جانے کے کئی ہفتے بعد انہیں صحت کی بنیاد پر استعفی دینے کو کہا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیماری سے پوری طرح ٹھیک ہو گیا ہوں اور مکمل ٹھیک ہونے کے بعد اپنی ذمہ داریوں کو ادا کر رہا ہوں،اگر وہ چاہتے ہیں کہ میں عہدہ چھوڑ دوں تو وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کو اس بات کی سفارش صدر کو کرنی ہو گی جو آئین کی خصوصی دفعات کے تحت حکم جاری کریں گے۔راجکھووا نے کہا کہ یہاں تک کہ حکومت کے چوتھے درجے کے ملازم کو بھی یہ لکھ کر دیا جانا ہوتا ہے، اگر حکومت چاہتی ہے کہ وہ استعفی دے یا چھٹی پر چلا جائے،میں گورنر ہوں اور یہ آئینی عہدہ ہے۔


Share: