ممبئی، 5 ؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ارجت پٹیل نے ریزرو بینک کے 24ویں گورنر کے طور پر اپناچارج سنبھال لیا ہے جو رگھو رام راجن کی جگہ لے رہے ہیں۔راجن کی تین سال کی مدت کل ختم ہو گئی ہے ۔آر بی آئی نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ پٹیل نے4؍ستمبر2016سے چارج سنبھالا جو جنوری 2013سے ڈپٹی گورنر کے عہدے فائزپر تھے۔غور طلب ہے کہ ڈپٹی گورنرکے طورپر تین سال کی مدت کار مکمل ہونے پر 11؍جنوری 2016کو انہیں ملازمت میں توسیع دی گئی تھی ۔