کاروار ، 4/ جولائی (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے سرکیولر کے مطابق 25 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے جس میں اتر کنڑا اور دکشن کنڑا کے ضلع ایس پی بھی شامل ہیں ۔
اتر کنڑا کے ضلع ایس پی وشنو وردھن این کا تبادلہ میسورو ضلع ایس پی دیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر اتر کنڑا کے نئے ایس پی کے طور پر ایم نارائن کو تعینات کیا گیا ہے ۔ ایم نارائن نے اس سے پہلے بھٹکل میں خدمات انجام دی تھیں اور پروموشن کے بعد انہیں انٹلی جنس ڈپارٹمنٹ ایس پی کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد کولار ضلع ایس پی کی خدمات انجام دے رہے تھے ۔
دکشن کنڑا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی بی ریشیانتھ کا تبادلہ بینگلورو میں وائر لیس ڈیویژن کے ایس پی کے طور پر کیا گیا ہے ۔ ریشیانتھ نے مئی 2023 میں دکشن کنڑا ضلع ایس پی کا عہدہ سنبھالا تھا ۔ اب ان کی جگہ دکشن کنڑا کے نئے ایس پی کے بطور منڈیا ضلع کے سابق ایس پی یتین این کو تعینات کیا گیا ہے ۔ یتین 2016 کے کرناٹکا کیڈر کے آئی پی ایس آفیسر ہیں ۔