ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر کنڑا میں محکمہ موسمیات نے کل کے لئے جاری کیا 'ریڈ الرٹ'

اتر کنڑا میں محکمہ موسمیات نے کل کے لئے جاری کیا 'ریڈ الرٹ'

Mon, 10 Jun 2024 18:37:29    S.O. News Service

کاروار ، 10 / جون (ایس او نیوز) ضلع اتر کنڑا ہو رہی بھاری برسات کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے کل کے لئے   'ریڈ الرٹ'  جاری کیا ہے ۔
    
خیال رہے کہ ضلع اتر کنڑا کے ساحلی علاقوں کے علاوہ ملناڈ اور میدانی علاقوں کے تعلقہ جات میں گزشت تین چار دنوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے ۔ اس وجہ سے ضلع کے مختلف مقامات پر عام زندگی متاثر ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ تین چار دن تک بھی پورے ضلع اتر کنڑا میں اسی طرح تیز برسات ہو سکتی ہے اس لئے خصوصاً نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ 
    
اسی طرح ماہی گیروں کو مچھلیوں کا شکار کرنے کے لئے سمندر کا رخ کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے ۔ ضلع میں سیاحت کے لئے آنے والے سیاحوں کو بھی ساحل سمندر اور پانی سے بھرے ہوئے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔     


Share: