ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتحادی طیاروں کا یمنی باغی لیڈروں کے ٹھکانوں پر بمباری

اتحادی طیاروں کا یمنی باغی لیڈروں کے ٹھکانوں پر بمباری

Sat, 08 Oct 2016 12:01:41    S.O. News Service

ریاض،7اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی اور ایران نواز حوثی باغیوں اور سابق مں حرف صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کی سرکوبی کے لیے جاری آپریشن کے تحت صنعاء اور دوسرے مقامات پر تازہ فضائی حملے کیے گئے ہیں۔ان حملوں میں باغی لیڈروں کے ٹھکانوں کو نہایت احتیاط کے ساتھ نشانہ بنا کر انہیں تباہ کیا گیا ہے۔ بمباری میں باغیوں کے اسلحہ مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے یمنی ملیشیا کی سعودی عرب میں دراندازی کی کوششوں کو بھی ناکام بنا دیا گیا ہے۔فضائی حملوں میں حوثی باغیوں کے زیراستعمال فوجی گاڑیوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔ سعودی فورسز اور عرب اتحادی ممالک کے عسکری ماہرین یمن میں باغیوں کی نقل وحرکت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی جانب سے سعودی عرب میں مداخلت کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں۔


Share: