ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اب بہار میں بھی نہیں ہو سکتی فلم پدماوتی کی نمائش، سنجے لیلا بھنسالی تمام فرقوں کو کریں مطمئن : نتیش کمار 

اب بہار میں بھی نہیں ہو سکتی فلم پدماوتی کی نمائش، سنجے لیلا بھنسالی تمام فرقوں کو کریں مطمئن : نتیش کمار 

Wed, 29 Nov 2017 00:18:50    S.O. News Service

پٹنہ،28نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے صاف طور پر کہا ہے کہ اب بہار میں بھی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی اس وقت تک ریلیز نہیں ہوگی، جب تک بھنسالی تمام فریقوں کو مطمئن نہ کرلیں ۔ دراصل بی جے پی کے قانون ساز ممبر اسمبلی نریج کمار بابو نے فلم کی نمائش پر پابندی کے لئے نیتیش کمار سے ملاقات کی۔ منگل کی صبح اسمبلی احاطے میں بھی نیرج نے پدماوتی کے خلاف احتجاج کا اظہار کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کے خلاف بھی قا بل اعتراض تبصرہ کر ڈالا ۔نتیش کمار کا یہ رخ ضرور تعجب خیز ہے، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اس مسئلے پر کسی تنازعہ میں نہیں پھنسنا چاہتے، اس لئے انہوں نے فلم کے ڈائریکٹر کی طرف سے تمام فریقین کو فلم کے جن جن جگہوں اور مناظر کے متعلق شکایات ہیں ، ان کے متعلق فریقین کو مطمئن کرنے کی ہدایت ضرور دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تمام لوگ بھنسالی کی صفائی سے مطمئن ہوں گے، تب بہار میں پدماوتی کی نمائش پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔ جب کہ اس فلم میں کوئی ایسا منظر نہیں ہے جس سے کسی بھی طبقہ کے لوگ کو شکایت ہو، البتہ اس کو اپنے سیاسی مفاد کیلئے خاص ایشو سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے تاکہ سیاسی اہداف بآسانی حاصل کئے جاسکیں ۔


Share: