ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آدھی رات کودرخت مکان پر گر پڑا۔۔۔ معجزانہ طور پر مکین محفوظ

آدھی رات کودرخت مکان پر گر پڑا۔۔۔ معجزانہ طور پر مکین محفوظ

Tue, 20 Sep 2016 10:16:23    S.O. News Service

منگلورو19/ستمبر(ایس او نیوز) جب گھر کے تمام مکین گہری نیند میں تھے تو اچانک ایک درخت مکان کی چھت پر گرپڑا اور اس کی شاخین کھپریلوں کی چھت توڑتے ہوئے مکان کے اندر گر گئیں۔ 

لیکن جاپینا موگارو کے اسماعیل (۸۵ سال)نامی شخص کے گھرپر آدھی رات کو پیش آنے والے اس حادثے میں صرف ایک کو معمولی چوٹ آئی ہے اور بقیہ افرادکی جان معجزانہ طورپر بچ گئی ہے۔زخمی ہونے والے کا نام احمد عزیز(۲۲ سال) بتایا جاتا ہے۔کہتے ہیں کہ حادثے کے وقت گھر میں کل سات افراد گہری نیند سوئے ہوئے تھے۔درخت کے گرنے سے ہونے والے مالی نقصان کا اندازہ2لاکھ روپے بتایا جاتا ہے۔
 


Share: