ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاویری مسئلے پر کل جماعتی اجلاس میں صورتحال پر غور؛ بیشتر اراکین پارلیمان اور کاویری طاس کے منتخب نمائندے غیر حاضر

کاویری مسئلے پر کل جماعتی اجلاس میں صورتحال پر غور؛ بیشتر اراکین پارلیمان اور کاویری طاس کے منتخب نمائندے غیر حاضر

Wed, 07 Sep 2016 02:21:30    S.O. News Service

بنگلورو۔6/ستمبر(ایس او نیوز) کاویری تنازعہ پر آج وزیر اعلیٰ سدرامیا کی صدارت میں کل جماعتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ کے تازہ حکم کے پیش نظر حکومت کو جو موقف اپنانا ہے اس سلسلے میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔ میٹنگ کی خصوصیت یہ رہی کہ انتہائی سلگتے ہوئے مسئلے پر طلب کردہ میٹنگ میں ریاست کے28میں سے صرف 7/ اراکین پارلیمان حاضر ہوسکے۔ کاویری طاس کے منتخب نمائندے بھی اس کل جماعتی میٹنگ میں غیر حاضر رہے۔وزیر اعلیٰ سدرامیا کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا، سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی، منڈیاکے رکن اسمبلی امبریش، اور کاویری طاس کے دیگر اسمبلی حلقوں کے منتخب نمائندے میٹنگ میں حاضر ہی نہیں ہوئے۔ جبکہ اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر، کونسل کے اپوزیشن لیڈ رایشورپا، وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور، وزیر شہری ترقیات جناب روشن بیگ، اور دیگر نمائندوں نے میٹنگ میں حصہ لیا اور کاویری مسئلے پر ریاستی حکومت کی طرف سے جو موقف اپنانا ہے  اس پر تفصیلی بات چیت کی، اس دوران سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے وزیراعلیٰ کی طرف سے طلب کردہ کل جماعتی میٹنگ کو فضول اور بے معنی قرار دیا، اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دریائے کاویری سے تملناڈو کو پانی بہادئے جانے کے بعد کل جماعتی میٹنگ کا کیا مطلب ہے۔ جنتادل (ایس) سے اس میٹنگ میں نائب لیڈر وائی ایس وی دتہ نے نمائندگی کی۔ اسی طرح میٹنگ میں مرکزی وزیر ڈی وی سدانند گوڈا بھی غیر حاضر رہے۔ 


Share: