نئی دہلی،30؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سگنل سے منسلک بھاری خامیوں کے سبب آج صبح دہلی میٹرو کی ویلیٹ لائن سروس بری طرح متاثر رہی۔میٹرو کے ایک افسر نے کہا کہ ٹرینوں اور کنٹرول سینٹر کے درمیان رابطہ ٹوٹ جانے پر فرید آباد اور کشمیری گیٹ کے درمیان اس پورے کوریڈور پر خدمات سست پڑ گئیں۔مرکزی کنٹرول عمل میں رکاوٹ آ جانے کی وجہ سے صبح آٹھ بجے سے نو بجے کے درمیان ٹرینوں کو ہر اسٹیشن سے روکنا پڑا۔دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے ایک اہلکار نے کہا کہ اس مسئلہ کو صبح نو بجے ٹھیک کیا گیا اور اب لائن 6پر ٹرینوں کی آمدورفت عام طور پر مقررہ وقت سے ہو رہی ہے۔اس سال کے آغاز میں بجلی سے متعلق خامیوں اور کنٹرول پینل سے ٹرینوں کا رابطہ ٹوٹ جانے کی وجہ سے دو دن مسلسل بلیو لائن کی خدمات متاثر ہوئی تھیں۔اس کے بعد اسٹیشن سطح پر متبادل نظام کو منظم کیا گیا تھا۔