ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مرکزی حکومت دباؤ کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کو قدرتی آفت تسلیم کرنے پر مجبور ہوئی، پرینکا گاندھی

مرکزی حکومت دباؤ کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کو قدرتی آفت تسلیم کرنے پر مجبور ہوئی، پرینکا گاندھی

Tue, 11 Feb 2025 11:02:23    S.O. News Service

 وائناڈ   ، 11/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی اپنے کیرالہ کے دورے کے دوران پیر (10 فروری) کو نیلامبور میں یو ڈی ایف کے بوتھ لیول لیڈران کی میٹنگ میں شریک ہوئیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کو قدرتی آفت قرار دینے کا مطالبہ آخرکار مرکزی حکومت نے تسلیم کر لیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ اور اسمبلی میں مسلسل دباؤ ڈالنے کی وجہ سے حکومت کو یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے کہا کہ حکومت کو متاثرین کے لیے مزید امدادی رقوم بھیجنی ہوں گی۔ یہ کچھ ایسا ہے، جس کے لیے انہیں خوشی ہے کہ ہم اسے حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو اور بھی کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کے سامنے صحت، تعلیم اور روزگار جیسی پریشانیاں ہیں۔ ان چیلنجز کو مل کر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل 9 فروری کو پرینکا گاندھی نے ملپّورم میں انسان-مویشی ٹکراؤ کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے پہلے بھی آواز اٹھائی تھی اور آگے بھی اٹھاتی رہیں گی۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہاں زیادہ پیسے کی ضرورت ہے۔ ریاستی اور مرکزی حکومت کی وجہ سے یہاں پیسوں کی کمی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے گزارش کریں گی کہ لوگوں کو درپیش تمام مسائل دور کی جائیں۔ رکن پارلیمنٹ نے اس حوالے سے مزید کہا کہ یہ ایسا مسئلہ ہے جس پر ہمیں دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ اس کا حل آسان نہیں ہے لیکن جتنا ممکن ہوگا وہ حکومت پر دباؤ ڈالیں گی۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ فنڈنگ میں اضافے کے ساتھ ساتھ بہتر نگرانی، سیکورٹی، فاریسٹ گارڈز اور چوکیداروں کی دستیابی پر بھی توجہ دینی ہوگی۔


Share: