ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی میں سلسلہ وار سڑک حادثہ – دو بائک سوار ہلاک

بیلتنگڈی میں سلسلہ وار سڑک حادثہ – دو بائک سوار ہلاک

Thu, 12 Nov 2026 16:55:07    S O News
بیلتنگڈی میں سلسلہ وار سڑک حادثہ – دو  بائک سوار  ہلاک

بیلتنگڈی ،   12/ نومبر (ایس او نیوز) شہر میں چرچ روڈ پر پیش آنے والے ایک المناک سلسلہ وار سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار دو افراد ہلاک ہو گئے ۔

مہلوکین کی شناخت ناور  کے رہائشی سنتوش (43 سال) اور پلیگوڈو   کے رہائشی موہن کمار (33 سال) کے طور پر ہوئی ہے ۔  بتایا جاتا ہے کہ دونوں زخمیوں نے ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب منگلورو سے چکمگلورو کی جانب جا رہی   مال بردار ٹیمپو گرووایاناکیرے  کی طرف جانے والی دو موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی ۔  ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں سوار سڑک پر جا گرے اور انہیں شدید چوٹیں آئیں ۔ حادثے میں ملوث گاڑیاں بھی بری طرح تباہ ہو گئیں ۔ پتہ چلا ہے کہ حادثے کا سبب بننے والی گاڑی پونیت نامی شخص کی چلا رہا تھا ۔

مہلوکین میں سے سنتوش کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ  منگلورو میں ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا جبکہ موہن کمار بیلتنگاڈی میں 'یوگا دیپ پرنٹرز'  کے نام سے کاروبار چلا رہا تھا ۔

اس سلسلے میں بیلتنگڈی  ٹریفک پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔


Share: