ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے مرڈیشور سے ایک شخص لاپتہ

بھٹکل کے مرڈیشور سے ایک شخص لاپتہ

Thu, 12 Nov 2026 17:18:08    S O News

بھٹکل  ،  12/ نومبر (ایس او نیو)بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور پولیس تھانہ حدود میں واقع بستی کائیکنی سے ایک شخص لاپتہ ہوگیا ہے جس کی شناخت پرمود دیوی داس مڑیوال (38 سال)کے طور پر کی گئی ہے ۔

لاپتہ شخص کی والدہ سوشیلا کی طرف سے مرڈیشور پولیس تھانے میں درج کروائی گئی شکایت کے مطابق پرمود پیشے سے آٹو ڈرائیور ہے ۔ وہ 08 اکتوبر کو صبح تقریباً 9:30 بجے گھر سے نکلا تھا ۔ اس کے بعد سے آج تک وہ واپس گھر نہیں لوٹا اور نہ اس کی کوئی خبر ملی ہے ۔ شکایت کنندہ نے پولیس سے اپنے بیٹے کو تلاش کرنے کی دراخواست کی ہے ۔
    
گم شدہ پرمود کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کا جسم متوسط ، چہرہ لمبوترا اور رنگ گندمی ہے ۔ سر پر گہرے کالے بال ہیں ۔ چہرے پر ہلکی داڑھی بھی ہے ۔ دائیں کلائی میں لال دھاگہ بندھا ہے ۔  کنڑا اور کونکنی زبان بولتا ہے ۔ جس دن گھر سے نکلا تھا تب اس کے بدن پر لمبی آستین والا سفید شرٹ اور کالی پتلون تھی ۔ 
    
مرڈیشور پولیس نے اس شکایت کی بنیاد پر معاملہ درج کیا ہے اور گم شدہ پرمود مڑیوال کی تصویر جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر یہ شخص کہیں دکھائی دے یا اس کے بارے میں کوئی اطلاع  ہو تو مندرجہ ذیل فون نمبروں پر رابطہ کریں :

•کاروار ڈسٹرکٹ کنٹرول روم : 08382-226550     
•ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ، کاروار :   08382-226233 
•مرڈیشور پولیس اسٹیشن :08385-268896  ، موبائل : 9480805253


Share: