Thu, 29 Nov 2018 10:50:27
راجدھانی دہلی میں کسان ایک بار پھر بڑی تحریک چلانے کی تیاری کر چکے ہیں۔ اے آئی کے ایس سی سی کی قیادت میں ملک کے 200 سے زائد کسان تنظیم 29۔30نومبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں ریلی کرنے جا رہے ہیں۔
View more
Thu, 29 Nov 2018 10:40:58
سوڈان کی دارالحکومت اسٹاک ہام میں بدھ کو ایئر انڈیا کا ایک طیارہ ایئر پورٹ پر عمارت سے ٹکرا گیا۔ اس فلائٹ میں 179 مسافر سوار تھے۔ فی الحال اس حادثے میں کسی کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
View more
Wed, 28 Nov 2018 20:07:47
اتر پردیش کی حکومت نے 10 اضلاع کے رام لیلا میدانوں کی چہاردیواری بنوانے اور اس میں دروازے لگوانے کا اعلان کیا ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے اسے آئندہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہندو ووٹوں کے پولرائزیشن کی کوشش قرار دیتے ہوئے اس کی تنقید کی ہے۔
View more
Wed, 28 Nov 2018 20:03:27
ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپک کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ ٹیم کے رکن رہ چکے ظفر اقبال نے ان کے ذریعہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا نام بدلنے کی حمایت کرنے کی خبروں پر نارازگی ظاہر کی ہے۔ظفر نے کہا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔اے ایم یو کے طالب علم رہ چکے ظفر اقبال نے کہا کہ میڈیا میں تشہیر ہو رہی ہے
View more
Wed, 28 Nov 2018 19:59:31
سپریم کورٹ نے دہلی اور این سی آر میں آلودگی کے معاملے پر سماعت کی۔کورٹ نے گاڑیوں کی کلر کوڈ اسٹیکر معاملے میں وزارت قانون سے قوانین میں تبدیلی پر جواب مانگا ہے۔وزارت کو ہدایت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ جمعرات تک جواب دیں کہ آلودگی والی گاڑیوں کی شناخت کے لئے بنی اس منصوبہ کا کیا ہوا؟ امیکس کیوری نے کورٹ کو بتایا کہ سڑک سے نقل و حمل کی وزارت نے مثبت طریقے سے قوانین پر عمل کیا اور منصوبہ کو وزار
View more
Wed, 28 Nov 2018 19:47:07
تلنگانہ میں برسراقتدار تلنگانہ راشٹر سمیتی پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ یہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی ’بی ٹیم‘ ہے۔یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہاکہ ٹی آر ایس، تلنگانہ راشٹر سمیتی نہیں ہے بلکہ یہ تلنگانہ قومی سنگھ پریوار ہے۔
View more
Wed, 28 Nov 2018 19:41:44
مدھیہ پردیش انتخابات کے درمیان لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے رام مندر مسئلے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مندر نہیں بن جاتا یہ مسئلہ ختم نہیں ہونے والا ہے۔
View more
Wed, 28 Nov 2018 19:39:16
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں کسانوں کی حالت زار کے لئے کانگریس اور اس کی پیشرو حکومتوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے راہل گاندھی پر حملہ بولا۔انہوں نے کہا کہ جسے مونگ اور مسور میں فرق نہیں پتہ وہ کسانوں کی بات کر رہا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر ولبھ بھائی پٹیل ملک کے پہلے وزیر اعظم ہوتے تو کسانوں کی یہ حالت نہیں ہوتی۔
View more
Wed, 28 Nov 2018 19:26:51
ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی اہم سیریز سے پہلے آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں ٹاپ پربنے ہوئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے کیگسو ربادا پھر دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بولر بن گئے ہیں۔آئی سی سی کی بدھ کو یہاں جاری رینکنگ کے مطابق کوہلی کے 935 پوائنٹس ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy