Thu, 03 Oct 2019 19:22:09
ایک معروف امریکی تھنک ٹینک نے زور دیا ہے کہ ایران کو عسکری کارروائی کے ذریعے سزا دی جائے اور تہران کو منہ توڑ جواب دینے کی پالیسی دوبارہ سے اپنائی جائے بصورت دیگر ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کی طرح کے غیر متوقع حملوں کا سامنا کیا جائے۔ وہ حملے جن میں تہران نے تیل بردار جہازوں اور ارامکو میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
View more
Thu, 03 Oct 2019 19:12:30
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ یمن میں تمام گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے اور جبری طور پر روپوش کر دیے جانے والوں کے انجام کا انکشاف کیا جائے۔ایمنسٹی کی جانب سے یہ مطالبہ حال ہی میں قیدیوں اور مغویوں سے متعلق کیس کھولے جانے کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔
View more
Thu, 03 Oct 2019 19:06:09
لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی زیرکمان فوج نے بدھ کے روز اور رات گئے دارالحکومت طرابلس میں قومی وفاق حکومت کے کئی مراکز پربمباری کی اور حکومت نواز ملیشیاؤں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیبیا کی فوج نے طرابلس کے جنوب میں الخلاطات روڈ، ایئرپورٹ روڈ اور ٹرانسپورٹ ہیڈ کوارٹر پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں حکومت نواز ملیشیا کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 03 Oct 2019 17:37:11
ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ محض خطے میں موجودگی پر اکتفا نہ کریں بلکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے موجودہ پوزیشنوں سے آگے اپنے پھیلاؤ کو یقینی بنائیں۔خامنہ ای نے یہ بات بدھ کے روز پاسداران انقلاب کی قیادت سے خطاب میں کہی جو ان کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔
View more
Thu, 03 Oct 2019 17:32:13
بغداد میں امریکی سفارت خانے نے گذشتہ دو روز کے دوران میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد عراق کے تمام فریقوں سے ضبط وتحمل کی اپیل کی ہے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔امریکی سفارت خانے نے بدھ کو ٹویٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ پْرامن مظاہرے کا حق تمام جمہوریتوں میں بنیادی حقوق میں سے ہے لیکن مظاہروں کے دوران میں کسی بھی فریق کی جانب سے تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے
View more
Thu, 03 Oct 2019 17:24:26
امریکا کی طرف سے ایران پرعاید کی گئی اقتصادی پابندیوں کے بعد ادائی گی کی مشکلات کی وجہ سے تقریبا ایک ملین ٹن اناج سے لدے 20 سے زیادہ جہاز ایرانی بندرگاہوں کے باہر پھنس گئے ہیں۔کاروباری ذرائع نے بتایا کہ بونجی اور چین کی کوکو انٹرنیشنل جیسی کمپنیاں پابندیوں کے نتیجے میں لین دین میں مشکلات کا سامنا کرہی ہیں اور انہیں یومیہ 15000 ڈالر تک اضافی لاگت کا سامنا ہے۔
View more
Thu, 03 Oct 2019 17:19:33
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ایک مرتبہ پھر یورپی یونین پر زوردیا ہے کہ وہ بریگزٹ پر معاملہ فہمی سے کام لے۔انھوں نے برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا ء کے لئے ایک نیا منصوبہ وضع کیا ہے اور وہ اس کو بلاک کو پیش کرنے والے ہیں لیکن ساتھ ہی انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی نئی ڈیل طے نہیں پاتی ہے تو برطانیہ کسی قسم کے نتائج کی پروا کیے بغیر31 اکتوبر کو یورپی یونین کو خیرباد کہہ دے گا۔
View more
Thu, 03 Oct 2019 17:10:34
روس نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک اور غیراوپیک ممالک کے درمیان عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے سمجھوتے پر عمل درآمد جاری رکھا جائے گا۔یہ بات روسی صدر ولادی میر پوتین نے اوپیک کے سیکریٹری جنرل محمد بارکیندو سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
View more
Thu, 03 Oct 2019 17:02:15
دفاعی محققین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی بھی ایٹمی جنگ دس کروڑ انسانوں کی فوری موت کی وجہ بن سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسا کوئی بھی جوہری تصادم انسانی تاریخ کا ہلاکت خیز ترین تنازعہ ثابت ہو گا۔امریکی دارالحکومت واشنگٹن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق دفاعی محققین نے اس ممکنہ منظر نامے کی تنبیہی تصویر کشی ایک ایسی ریسرچ رپورٹ میں کی ہے جو بدھ دو اکتوبر کو شائع ہوئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy