Sat, 03 Nov 2018 16:52:37
سوہیل بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اور یوپی کے وزیر کابینہ اوم پرکاش راج بھر نے جمعہ کو کہا کہ بی جے پی کی طرف سے ایودھیا میں رام مندر بنانے کی بات محض ’انتخابی ڈرامہ‘ ہے۔
View more
Sat, 03 Nov 2018 16:40:46
اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھر لبنان کے لیے دھمکیوں اور انتباہات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس مرتبہ یہ موقف فرانسیسی وساطت کار کے ذریعے سامنے آیا ہے۔
View more
Sat, 03 Nov 2018 16:34:02
جمعیت العلماءِ اسلام (س) کے امیر اور معروف دینی درس گاہ 'جامعہ دارالعلوم حقانیہ' کے سرپرست مولانا سمیع الحق کی میت خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں واقع ان کے مدرسے منتقل کردی گئی ہے جہاں ان کی نمازِ جنازہ ہفتے کی سہ پہر تین بجے ادا کی جائے گی۔مولانا سمیع الحق کو جمعے کی شام راولپنڈی میں نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھسنے کے بعد چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔
View more
Sat, 03 Nov 2018 16:25:55
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی فرماں روا نے نہیں دیا، انہوں نے سعودی ولی عہد پر بھی براہ راست الزام لگانے سے گریز کیا۔
View more
Sat, 03 Nov 2018 16:21:53
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پابندیوں کے نتیجے میں ایران ایک نئی ڈیل پر رضامند ہو جائے گا اور اسی کے نتیجے میں ایران معاشی ترقی کرے گا۔ ٹرمپ نے سن 2015 کی ایرانی جوہری ڈیل کو ایک مرتبہ پھر بیکار قرار دیا ہے
View more
Fri, 02 Nov 2018 17:42:12
مالیگاؤں ۲۰۰۸ء بم دھماکہ معاملے میںآج یہاں خصوصی این آئی اے عدالت میں استغاثہ نے ۲۸۶؍ گواہوں پر مشتمل فہرست پیش کی نیز ۲۱۶؍ دستاویزات سمیت بم دھماکوں میں شہید ہونے والے ۶؍ مسلم نوجوان اور ۱۰۱؍ زخمیوں کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کی جسے عدالت نے اپنے ریکارڈ پر لیتے ہوئے ملزمین کو اپنا جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے معاملے کی سماعت ۱۲؍ نومبر تک ملتوی کردی۔
View more