Thu, 01 Nov 2018 11:58:52
مرکزی ریزرو بینک اور مرکزی حکومت میں جاری تناؤ کے درمیان مرکزی حکومت نے اپنا موقف صاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر بی آئی ایکٹ کے تحت مرکزی بینک کو دی گئی خود مختاری کا مکمل احترام کرتی ہے۔
View more
Thu, 01 Nov 2018 11:50:05
ریزرو بینک آف انڈیا تنازع پر سابق وزیرخزانہ یشونت سنہا نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ حکومت کو ریزرو بینک کی دفعہ 7کے تحت ڈائریکشن حکم دینا پڑ رہا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ بات چیت سے کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔سیکشن 7میں ہی لکھا ہوا ہے کہ یہ حکم دینے سے پہلے حکومت کو ریزرو بینک کے گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کرنا ہوگا۔کیا وہ ہوا یا نہیں ہوا؟
View more
Wed, 31 Oct 2018 19:08:04
خارجہ امور کے سابق وزیرمملکت ایم جے اکبر نے صحافی پریہ رمانی کے خلاف دائر ہتک عزت کے اپنے مقدمہ کے سلسلہ میں بدھ کو دہلی کی ایک عدالت میں بیان درج کرایا۔ رمانی نے مسٹر اکبر کے خلاف تقریباََ 20برس پہلے جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔
View more
Wed, 31 Oct 2018 19:00:43
بلدی اداروں کے انتخابات کو دو مہینے گزر چکے ہیں۔ صدر ، نائب صدر وغیرہ بننے کی آس لگائے بیٹھے ہوئے کامیاب امیدواروں کے ہاتھ ’عہدوں‘ تک پہنچنے میں ابھی کچھ دیر لگنے والی ہے کیونکہ ہائی کورٹ نے عہدوں کے ریزرویشن کو چیلنج کرنے والی اپیلوں پر سماعت کو ملتوی کرتے ہوئے اگلی تاریخ 5نومبر تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔
View more
Wed, 31 Oct 2018 18:56:26
ریاستی حقوق انسانی کمیشن کے رکن روپ کمار دتّا نے کہا کہ دیگر اضلاع کے مقابلے میں ضلع شمالی کینرا میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کی شکایات کم درج ہوتی ہیں۔ اس وجہ سے اگر یہ کہیں تو غلط نہیں ہوگا کہ اس ضلع میں حقوق انسانی کی حفاظت ہورہی ہے۔
View more
Wed, 31 Oct 2018 18:49:21
سرکاری ذمہ داریوں کی ادائیگی میں دلچسپی نہ لینے اور کوتاہی کرنے والے مجرائی ڈپارٹمنٹ (وہ محکمہ جس کے تحت ہندوؤں کے مذہبی مقامات آتے ہیں)کے تحصیلدار کوضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے برطرف کردیا ہے۔
View more
Wed, 31 Oct 2018 18:40:04
یہ ملک کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا انوکھافیصلہ ہے جو دیر آید درست آید کا مصداق ہے مگر اس سے انصاف کو سربلندی حاصل ہوئی ہے ،یہ الفاظ جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا سید ارشدمدنی کے ہیں جو انہوں نے ہاشم پورہ قتل عام معاملہ پر آج دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اطمینان بخش بات یہ ہے کہ 31برس کے طویل انتظار اور قانونی جدوجہد کے بعد متاثرین کو انصاف مل گیا اور خاطیوں کو ان کے گ
View more
Wed, 31 Oct 2018 17:24:00
صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلائنا ٹرمپ نے منگل کے روز پٹس برگ میں واقع یہودی عبادت گاہ ’ٹری آف لائف‘ کا دورہ کیا جہاں ہفتے کے روز عبادت کے دوران ایک مسلح شخص نے گولیاں چلا کر 11 عبادت گزاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔
View more
Wed, 31 Oct 2018 17:20:13
یمن میں حوثیوں نے قبائلی عمائدین کی نقل و حرکت پر روک لگانے اور جنگجوؤں کو اکٹھا کرنے کے لیے اُن پر دباؤ ڈالنے کے لیے مزید اقدامات کیے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy