ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    امریکہ: پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام شخص شدید زخمی، وسکونسن میں احتجاج

    امریکہ: پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام شخص شدید زخمی، وسکونسن میں احتجاج

    Tue, 25 Aug 2020 17:43:18 
    امریکہ کی ریاست وسکونسن میں پولیس کی جانب سے ایک سیاہ فام شخص کو گولی مارنے کے واقعے کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا ہے۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والا شخص شدید زخمی حالت میں ایک مقامی اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ واقعہ اتوار کی دوپہر وسکونسن کے شہر کینوشا میں پیش آیا جس کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ ویڈیو میں سفید رنگ کی شرٹ میں ملبوس ایک شخص آگے آگے چل رہا ہے جس کے پیچھے تین پولیس اہلک
    افغان امن عمل: طالبان کا وفد پاکستانی حکام سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا

    افغان امن عمل: طالبان کا وفد پاکستانی حکام سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا

    Tue, 25 Aug 2020 17:36:54 
    افغان طالبان کا ایک چار رکنی وفد اسلام آباد پہنچ چکا ہے جہاں وہ افغانستان میں امن عمل سے متعلق سینئر پاکستانی عہدیداروں سے ملاقات کرے گا۔ طالبان کے دورۂ اسلام آباد پر بات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ وہ منگل کو طالبان کے وفد سے ملاقات کریں گے۔ افغان طالبان کے وفد کی قیادت ملا عبدالغنی برادر کر رہے ہیں۔
    ’او آئی سی قضیہ فلسطین اور القدس کو مرکزی تنازع قرار دینے کے اصولی موقف پر قائم‘

    ’او آئی سی قضیہ فلسطین اور القدس کو مرکزی تنازع قرار دینے کے اصولی موقف پر قائم‘

    Tue, 25 Aug 2020 11:28:30 
    اسلامی تعاون تنظیم' او آئی سی' کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن العثیمین نے کہا کہ او آئی سی قضیہ فلسطین اور القدس کو اپنے فورم کا مرکزی تنازع قرار دینے کے اصولی موقف پر قائم ہے۔
    جے ای ای-نیٹ امتحان کے خلاف طلبا سراپا احتجاج، ممتا اور اویسی نے بھی کیا منسوخی کا مطالبہ

    جے ای ای-نیٹ امتحان کے خلاف طلبا سراپا احتجاج، ممتا اور اویسی نے بھی کیا منسوخی کا مطالبہ

    Tue, 25 Aug 2020 11:19:27 
    جے ای ای اور این ای ای ٹی (نیٹ) کے امتحان کو منسوخ کرانے کا مطلابہ ہر روز طول پکڑ رہا ہے۔ طلبا کا کہنا ہے کہ کورونا کے دور میں امتحان میں بیٹھنا ان کے لئے مناسب نہیں ہے وہیں والدین اور حزب اختلاف کی جماعتیں بھی اس کے خلاف لگاتار آواز اٹھا رہی ہیں۔ ممتا بنرجی اور اسد الدین اویسی نے بھی امتحانات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
     پیرو: نائب کلب میں بھگدڑ سے 13 افراد ہلاک

    پیرو: نائب کلب میں بھگدڑ سے 13 افراد ہلاک

    Mon, 24 Aug 2020 19:47:41 
    پیرو کے دارالحکومت لیما میں نائب کلب میں بھگدڑ سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق دوسری منزل پر لاک ڈاؤن کے باوجود نوجوان لڑکے اور لڑکیاں نائٹ کلب میں موجود تھے، جب پولیس کی آمد کے خوف سے بھگڈر مچ گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس اور سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ ہفتہ کی رات تھامس ریسٹوبار کلب میں 120 افراد نے پولیس سے بچنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ مقامی میڈیا
    نیوزی لینڈ: مسجد پر حملہ آور کو سزا سنانے کی کارروائی شروع

    نیوزی لینڈ: مسجد پر حملہ آور کو سزا سنانے کی کارروائی شروع

    Mon, 24 Aug 2020 19:42:43 
    نیوزی لینڈ میں مارچ 2019 میں مسجد پر حملہ کرکے51 مسلمانوں کو ہلاک کردینے کے قصوروار برینٹن ٹیرینٹ کو سزا سنانے کے لیے عدالتی کارروائی پیر کو شروع ہوگئی ہے۔جیل میں قید آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرینٹ کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان کرائسٹ چرچ ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں اور اس نے جیل کے مخصوص بھورے رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔ توقع ہے کہ عدالت چار روز تک چلنے والی ک
    استنبول: ترک صدر کی حماس کے اعلیٰ اختیاراتی وفد سے ملاقات

    استنبول: ترک صدر کی حماس کے اعلیٰ اختیاراتی وفد سے ملاقات

    Mon, 24 Aug 2020 18:51:59 
    ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے گزشتہ ہفتے کے دوران فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی اعلیٰ قیادت سے استنبول میں ملاقات کی۔ حماس کے وفد میں جماعت کی پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور نائب سربراہ صالح العاروری شامل تھے۔یاد رہے کہ امریکا نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے اوران دونوں رہنمائوں کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کر رکھی ہے۔
    یمن : اتحادی طیاروں کے حملوں میں حوثیوں کے اہم کمانڈروں کی ہلاکت

    یمن : اتحادی طیاروں کے حملوں میں حوثیوں کے اہم کمانڈروں کی ہلاکت

    Mon, 24 Aug 2020 18:44:57 
    یمن میں باغی حوثی ملیشیا نے اتوار کی شام ایک بیان میں اپنے ایک اہم عسکری کمانڈر کے مارے جانے کا اعتراف کیا ہے۔ یہ کمانڈر حوثی ملیشیا کے سرغنے عبدالملک الحوثی کا مقرب اور ملیشیا کے شریک بانی کا بیٹا تھا۔ حوثی ملیشیا نے اپنے بیان میں میجر جنرل "روح الله زيد علی مصلح" کی موت کا اعلان کیا تاہم اس کی ہلاکت کے مقام کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ ملیشیا کے مطابق مذکورہ کمانڈر کی تدفین آج پیر کے روز دارال
    غلطی سے مار گرائے جانے والے یوکرینی طیارے کو دو میزائل لگے: ایران

    غلطی سے مار گرائے جانے والے یوکرینی طیارے کو دو میزائل لگے: ایران

    Mon, 24 Aug 2020 17:58:37 
    ایران نے کہا ہے کہ اس سال کے آغاز میں تہران کے مضافات میں غلطی سے مار گرائے جانے والے یوکرینی مسافر طیارے کو 25 سیکنڈ کے وقفے سے دو میزائل لگے جس کے بعد طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔