Wed, 26 Aug 2020 17:59:31
اسرائیلی فوج کے ایک اعلان کے مطابق اس کے جنگی طیاروں نے لبنان میں حزب اللہ تنظیم کے ٹھکانوں پر بم باری کی ہے۔ یہ کارروائی اسرائیلی فوج کی جانب فائرنگ کے واقعے کے بعد کی گئی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ لبنانی حکومت اپنی اراضی سے پیش آنے والی کارروائیوں کی ذمے دار ہے۔
ایک ماہ قبل اسرائیل نے باور کرایا تھا کہ حزب اللہ "آگ سے کھیل رہی ہے"۔ ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اس حوالے سے
View more
Wed, 26 Aug 2020 17:45:20
پاکستان کے دورے پر آئے افغان طالبان کے وفد نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اعلٰی حکام سے ملاقات کی ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی سیاسی صورتِ حال اور بین الافغان مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوا۔
دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کو پاکستان کے دفترِ خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات میں افغان طالبان کے وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود
View more
Wed, 26 Aug 2020 17:40:08
امریکہ اور چین نے کئی شعبوں میں جاری کشیدگی کے باوجود اس سال جنوری میں طے پانے والے باہمی اقتصادی اور تجارتی معاہدے پر عمل درآمد کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام نے منگل کو فون پر تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں بات چیت کی۔
اس معاہدے کے تحت چین دو برسوں کے دوران امریکہ سے 200 بلین ڈالر کا سامان خریدے گا جن میں کاریں، مشینری، تیل اور زرعی پیداو
View more
Wed, 26 Aug 2020 11:02:27
افغانستان میں منگل کے روز شمالی صوبہ بلخ میں افغان فوج کے کمانڈوز کو ہدف بنا کر کئے گئے ٹرک بم حملہ سمیت طالبان کی طرف سے کئی حملے کئے گئے جن میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Wed, 26 Aug 2020 10:56:09
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے معیشت کی بہتری کے حق میں ایک بار پھر مرکز میں نریندر مودی حکومت کو مشورے دیئے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ جس خطرے کے بارے میں میں کئی مہینوں سے انتباہ کر رہا تھا، اب اسے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بھی قبول کر لیا ہے۔
View more
Wed, 26 Aug 2020 10:52:56
مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ میں پانچ منزلہ عمارت کو گرے ہوئے 36 گھنٹے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہےلیکن تاحال امدادی کارروائی جاری ہے۔ رات گئے ایک خاتون مہرالنسا کو زندہ باہر نکالا گیا۔ مہر النسا 26 گھنٹے تک ملبے کے نیچے دبی رہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ این ڈی آر ایف کی ٹیم نے منگل کی رات دس بجے مہرالنسا کو زندہ باہر نکال لیا۔
معلومات کے مطابق خاتون کا پورا نام مہر النسا عبد ال الحمدی قاضی ہے اور این ڈی
View more
Wed, 26 Aug 2020 10:48:11
اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے متصل بارہ بنکی ضلع میں منگل کی رات اس وقت ماحول خراب ہو گیا جب تعزیہ کے ساتھ جا رہے ایک نوجوان کو پولیس تھانے لے آئی۔ تعزیہ اور تعزیہ دار کو تھانے لے جانے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور سینکڑوں کی تعداد میں اقلیتی برادری کے لوگ سڑکوں پر جمع ہو کر احتجاج کرنے لگے۔
View more
Tue, 25 Aug 2020 18:55:49
کینیڈا نے ایران پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ رواں سال 8 جنوری کو تہران میں حادثے سےدوچار ہونے والے یوکرینی مسافر بردار ہوائی جہاز سے متعلق سوالوں کے ٹھوس جواب فراہم کرے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق اتوار کو ایران نے تہران میں مسافر جہاز کے حادثے سے متعلق کینیڈا کو "محدود اور منتخب معلومات" فراہم کی تھیں جس کے بعد کینیڈا کی حکومت نے تہران پر یوکرین کے مسافر بردار طیارے کے نیچے گرنے کے بارے میں ا
View more
Tue, 25 Aug 2020 18:31:57
سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹس نے پڑوسی ممالک میں موجود اپنے شہریوں، ان کے خاندان کے دیگر افراد جن میں ان کی بیویاں، شوہر، بیٹے اور بیٹیاں، ان کے ہمراہ گھروں میں کام کرنے والے ملازمین شامل ہیں کو بری گذرگاہوں سے براہ راست مملکت میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy