Tue, 28 Mar 2017 19:28:39
جرمنی کے ایک عجائب گھر سے 40 لاکھ امریکی ڈالر کی مالیت کا ایک بڑا سونے کا سکہ چوری ہوگیا ہے۔اس کینیڈین سکے کو ’بگ میپل لیف‘ کے نام بھی پکارا جاتا تھا اور اس کی مالیت دس لاکھ ڈالر ہے تاہم سو کلو گرام خالص 24 قیراط سونے کی وجہ سے آج کے دور میں اس کی مالیت کہیں زیادہ ہے۔یہ سکہ برلن کے بوڈ میوزیم سے رات کے وقت چرایا گیا۔تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ چور الارم سسٹم سے کیسے بچ نکلے یا نصف میٹر چوڑے سکے کو کی
View more
Tue, 28 Mar 2017 19:24:58
)امریکا کے وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن جمعرات تیس مارچ سے ترکی کا دورہ شروع کریں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق اس دوران ٹلرسن ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کریں گے، جس میں شام کی جنگی صورت حال کے موضوع کو فوقیت حاصل رہے گی۔
View more
Tue, 28 Mar 2017 19:04:45
سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ امریکی حمایت کے ساتھ الرقہ کی بازیابی کا آپریشن شروع کرنے والی سیرئین ڈیموکریٹک فورسز کو دہشت گرد تنظیم ’ اسلامک اسٹیٹ‘ کے جہادیوں کے حملے کا سامنا ہے۔
View more
Tue, 28 Mar 2017 18:47:59
افغانستان میں ایک زخمی طالبان جنگجو کو ہلاک کرنے کا جرم ثابت ہونے پر برطانوی میرین کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
View more
Tue, 28 Mar 2017 18:29:34
جنوبی یمن میں حکومت کے زیر استعمال ایک کمپاؤنڈ پر کیے گئے ایک خودکش حملے میں کم از کم گیارہ افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔
View more
Tue, 28 Mar 2017 18:26:15
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر کی امن کوشش کی حمایت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔
View more
Tue, 28 Mar 2017 18:19:51
برطانوی حکام کے مطابق ابھی تک ایسے کوئی بھی شواہد نہیں ملے ہیں، جن کی بنیاد پر یہ کہا جا سکے گا کہ لندن میں حملہ کرنے والے خالد مسعود کا تعلق اسلامک اسٹیٹ یا القاعدہ سے تھا۔
View more
Mon, 27 Mar 2017 20:31:05
اتر پردیش میں غیر قانونی ذبیحہ خانوں پر لگی پابندی کے سبب شادی کے پروگرام میں بیف بنانے کی اجازت نہیں ملی۔ معاملہ مرادآباد کے ایک خاندان کا ہے جہاں بیٹی کی منگنی میں بیف ڈش بنانے کے لئے خاندان نے عرضی دے کر پولیس سے منظوری مانگی تھی لیکن پولیس نے ان کی عرضی مسترد کر دی۔
View more
Mon, 27 Mar 2017 20:23:48
شیوسینا کے ایم پی روندر گایکواڑ کو تمام ایئر لائنز کمپنیوں کی طرف سے پرواز کے لئے محدود کرنے کا معاملہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اٹھا۔ لوک سبھا میں شیوسینا کے ایم پی اندراو اڈسل کی قیادت میں پارٹی ممبران پارلیمنٹ نے اس معاملے کو لے کر جم کر ہنگامہ کیا اور صدر کی کرسی کے قریب جا کر نعرے بازی کرنے لگے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy