Mon, 03 Apr 2017 20:03:58
)کانگریس صدر سونیا گاندھی کے داماد اور پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں نیشنل اور ریاستی ہائی ویز کے 500میٹر کے دائرے میں آنے والی شراب کی دکانوں کو بند کرنے کی ہدایت ہے۔
View more
Mon, 03 Apr 2017 19:41:18
صومالیہ سے تعلق رکھنے والے قذاقوں نے ہندوستان کا ایک مال بردار بحری جہاز نیم خود مختار علاقے پْنٹ لینڈ کے ساحل کے نزدیک سے اغوا کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق جہاز صومالیہ کی بندر گاہ کی جانب جا رہا تھا۔ ابھی تک جہاز کے عملے کے بارے میں اطلاع نہیں مل سکی ہیں۔دو ہفتے قبل بھی موغادیشو جانے والا ایک تیل بردار جہاز قذاقوں نے پکڑ لیا تھا لیکن بعد میں اس کو بغیر کسی معاوضے کے چھوڑ دیا گیا۔
View more
Mon, 03 Apr 2017 19:15:12
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ یا اس کے بغیر بھی شمالی کوریا کی جانب سے جوہری اسلحے کے خطرے کو حل کر لے گا۔انھوں نے برطانیہ کے اخبار فائنینشیئل ٹائمز (ایف ٹی) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ اگر چین شمالی کوریا کا مسئلہ حل نہیں کرتا تو ہم کریں گے۔ ہم آپ سے کہہ رہے ہیں کہ ہم ایسا ہی کریں گے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا تنہا وہ اس کام کو انجام دینے میں کامیاب ہوں گے تو انھوں نے کہا 'مکمل طور
View more
Mon, 03 Apr 2017 18:51:20
ایک رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے کہ اطفال کے جنسی استحصال کی تصاویر اور ویڈیوز کو انٹرنیٹ پر ڈالنے کے معاملے میں یورپ گلوبل ہب بن رہا ہے۔انٹرنیٹ واچ فاؤنڈیشن (آئی ڈبلیو ایف) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں غلط استعمال والے مواد کا 60 فیصد اب یورپ میں پایا جاتا ہے جو کہ پہلے کے مقابلے 19 فیصد زیادہ ہے۔آئی ڈبلیو ایف نے کہا ہے یورپی ممالک میں غیر قانونی مواد ڈالنے کے معاملے میں نیدرلین
View more
Mon, 03 Apr 2017 18:44:43
انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے مطابق اسرائیل منصوبہ بندی کے تحت بین الاقوامی مبصرین کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہا۔
View more
Sun, 02 Apr 2017 21:27:22
ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران زخمی ہو جانے کی وجہ سے آئی پی ایل کے ابتدائی دور سے باہر ہو گئے ہیں۔ویسے 2016میں رنوں کا انبار لگا چکے وراٹ کا بلا آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں نہیں بولاہے اوراس کے لیے ان کو تنقیدکا سامنا بھی کرنا پڑا ہے ۔ٹیم انڈیا کے سابق کپتان سورو گنگولی نے بھی وراٹ کوہلی کی کارکردگی کی وجوہات کا اشارتا ذکر کیا تھا۔ان کے مطابق، کہیں وراٹ کوہلی کی
View more
Sun, 02 Apr 2017 21:24:35
آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے میں ٹیم انڈیا کی جانب سے اسپنروں نے جہاں اہم کردار ادا کیا، وہیں تیز گیند بازوں نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا۔یہاں تک کہ ہندوستان کے تیز گیندباز آسٹریلیائی تیز گیند بازوں سے بھی بہتر نظر آئے، جو عام طور پر دیکھنے کو نہیں ملتا۔خاص طور سے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز امیش یادو نے کیریئر کی بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس سے پہلے کی سیریز میں وہ اتنے مؤثر نہیں نظر آئے تھے، ان
View more
Sun, 02 Apr 2017 21:19:59
ویسے بی سی سی آئی کے لیے انڈین پریمیئر لیگ ایک اہم ٹورنامنٹ ہے، کیونکہ اس سے اس کو اچھی خاصی آمدنی ہوتی ہے، لیکن اس بار کئی زخمی کھلاڑیوں کی وجہ سے اس کی چمک پھیکی پڑتی نظر آرہی ہے،پھر بھی بورڈ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی جیسے اسٹار کھلاڑیوں کو لے کر کوئی رسک نہیں لینا چاہتا ہے اور ان کو بالکل فٹ ہونے پر ہی کھیلنے کے لیے کہے گا۔
View more
Sun, 02 Apr 2017 21:12:14
پنتھرس پارٹی کی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لئے بنائی گئی الیکشن کمیٹی کی آج یہاں میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا وہ جہاں تک ممکن ہوسکے گا زیادہ سے زیادہ ایم سی ڈی وارڈوں پر انتخابات لڑے گی تاکہ دہلی کے باشندوں کو بلا کسی تفریق کے برابری کاسلوک ہواوردہلی کی جامع ثقافت مضبوط ہو۔یہ کمیٹی پنتھرس دہلی پردیش کے صدر راجیو جولی کھوسلہ، سینئر نائب صدر رومیش کھجوریا، نائب صدر روم کشن، کفایت حسین رضوی، د
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy