Sat, 06 May 2017 19:30:43SO Admin
افغان طالبان نے شمال مشرقی صوبہ قندوز کے ایک ضلعے پر قبضہ کر لیا ہے۔ طالبان جنگجوؤں نے قلعہ ذل نامی اس مقام پر مختلف اطراف سے جمعے کی سہ پہر سے حملے جاری رکھے ہوئے تھے اور ہفتے کی دو پہر کو انہوں نے ضلعے کا کنٹرول حاصل کر لیا۔
View more
Sat, 06 May 2017 19:27:03SO Admin
شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مانیٹر کرنے والی آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ بشار الاسد حکومت نے حمص اور حماہ کے مضافات میں محفوظ علاقے بنانے سے متعلق معاہدے کے چند ہی گھنٹوں بعد اس کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔
View more
Thu, 04 May 2017 20:23:51SO Admin
بکنگھم پیلِس نے اعلان کیا ہے کہ ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپس اس سال موسمِ خزاں میں اپنی شاہی ذمہ داریوں سے ریٹائر ہو جائیں گے۔محل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شہزادہ فلپس نے خود کیا ہے اور ملکہ ان کے اس فیصلے میں ان کے ساتھ ہیں۔
View more
Thu, 04 May 2017 20:16:44SO Admin
روسی صدر ولادی میر پوتن کا کہنا ہے کہ شام اور روس سمیت امریکہ،ایران اور ترکی شام میں نتیجہ خیز جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے محفوظ علاقوں 'سیف زونز' کے قیام پر اتفاق کرنے کے قریب ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ نے انھیں منگل کو ایک فون کال کے ذریعے بتایا کہ وہ اس خیال کی حمایت کرتے ہیں۔بحیرہ اسود میں ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کے بعد ولادی میر پوتن کا کہنا تھا کہ ’جنگ
View more
Thu, 04 May 2017 20:06:32SO Admin
امریکہ کے ایوان نمائندگان نے حکومتی اخراجات کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے بجٹ بل کو منظور کر لیا ہے، لیکن اس میں اْس سرحدی دیوار کی تعمیر کے لیے اخراجات کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس کا وعدہ صدر ٹرمپ نے اپنی مہم کے دوران کیا تھا۔ایک کھرب 100 ارب 60 کروڑ ڈالر کے مصارب بل کی دونوں جماعتوں کے ارکان نے حمایت کی اور اس کو 118 کے مقابلے میں 309 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔
View more
Thu, 04 May 2017 19:58:15SO Admin
امریکہ کے سابق صدر براک اوباما نے شکاگو شہر کے جنوب میں اپنی صدارتی لائبریری اور میوزیم کی تعمیر کے منصوبے کی نقاب کشائی کی ہے۔براک اوباما نے شکاگو ہی سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔اس منصوبے کے ڈیزائن میں جدید عمارتیں جن میں ایک لائبریری، میوزیم، تقریب کے لیے مرکز کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے کھیل کی جگہ اور ممکنہ طور پر ایک ایتھلیٹک میدان بھی شامل ہے۔ا
View more
Thu, 04 May 2017 19:54:25SO Admin
افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے ’وی اے او‘ کی افغان سروس کو بتایا کہ اگر امریکہ وعدے کے مطابق ایک نئی حکمت عملی کا اعلان کرتا ہے اور اگر وہ ہمارے چار سالہ منصوبے کی حمایت کرتے ہیں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ افغانستان کے پاس ایک ایسی فوج ہو گی جس پر ہر افغان انحصار کر سکتا ہے اور اسے اس پر فخر ہو گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy