Sat, 13 May 2017 12:44:58
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پاکستانی پارلیمان کے ایوانِ بالا کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے کے قریب دھماکے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔یہ دھماکہ جمعے کی دوپہر مستونگ میں اس وقت ہوا جب جمعیۃ علمائے اسلام (فضل الرحمان گروپ) سے تعلق رکھنے والے مولانا عبدالغفور حیدری نماز کی ادائیگی کے بعد روانہ ہوئے تھے۔
View more
Sat, 13 May 2017 12:35:21
پولیس نے کہا ہے کہ اسرائیل میں ایک 14 سالہ لڑکے کو آزاد کروا لیا گیا ہے جسے اطلاعات کے مطابق اس کے والدین نے پیدائش کے بعد سے گھر کے اندر بند رکھا ہوا تھا۔آرمی ریڈیو نے بتایا ہے کہ لڑکے نے پولیس کو بتایا ہے کہ اسے مہینے میں ایک یا دو بار حیدرہ قصبے میں واقع عمارت کے صحن تک لے جایا جاتا تھا۔
View more
Sat, 13 May 2017 12:25:10
ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں مسجد کے ایک امام کی اس ویڈیو پر غم و غصہ پایا جاتا ہے جس میں امام نے خطبہ جمعہ کے دوران یہودیوں کو قتل کرنے کی بات کی۔اس سلسلے میں امام منظر عبداللہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی گئی ہے۔انھیں خطبہ جمعہ کے دوران ایک ایسا بیان کرتے ہوئے فلمایا گیا تھا جسے یہود مخالف مانا جاتا ہے۔
View more
Sat, 13 May 2017 12:12:09
ایران میں 19 مئی 2017ء کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں جن چھ امیدواروں کو حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے ان میں ایک نام باقر قالیباف ہے۔ 55 سالہ باقر قالیباف تہران کے سابق میئر ہیں مگر وہ اصلاح پسند صدر حسن روحانی کے لیے بھی سیاسی طور پرخطرہ بن سکتے ہیں۔اگر ایرانی صدارتی الیکشن بنیاد پرستوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہوجاتا تو باقر قالیباف حسن روحانی کے لیے انتخابات کے دوسرے مرحلے پرخطرہ بن سکتے ہیں۔
View more
Sat, 13 May 2017 12:03:49
اٹلی سے تعلق رکھنے والے رومانو بینیٹ اور اس کی اہلیہ نیفیز میروی نے نیپال میں واقع بلند ترین پہاڑی چوٹی’انا پورنا‘ سر کرتے ہوئے 8 ہزار میٹر سے بلند 14 بلند ترین پہاڑی چوٹیاں سر کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اطالوی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کا یہ پہلا جوڑا ہے جس نے ایک ساتھ اب تک 14 بلند ترین پہاڑی چوٹیاں سر کی ہیں۔
View more
Sat, 13 May 2017 11:59:19
یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی سے سعودی دارالحکومت الریاض میں اقوام متحدہ کے ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد نے ملاقات کی ہے اور ان سے حوثی ملیشیا کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔عالمی ایلچی الریاض میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے حکام سے بھی ملاقات کرنے والے تھے۔
View more
Sat, 13 May 2017 11:52:35
ایرانی صدارتی امیدواروں اور سابق صدور نے موبلائیزیشن فورس ’باسیج ملیشیا‘ پر من پسند انتخابی نتائج کے حصول کے لیے انتخابات پر اثر انداز ہونے کا الزام عاید کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران میں جاری صدارتی انتخابی مہم میں شامل سیاسی رہ نماؤں نے الزام عاید کیا ہے کہ باسیج ملیشیا نے سنہ 2005ء اور 2009ء کے صدارتی انتخابات میں من پسند نتائج کے حصول کے لیے مداخلت کی تھی۔باسیج ملیشیا کی تشکیل سنہ 1979ء میں آیت
View more
Sat, 13 May 2017 11:46:07
اقوام متحدہ کے گذشتہ ہفتے روس ،ترکی اور ایران کے درمیان شام میں محفوظ زونز کے قیام کے لیے طے شدہ سمجھوتے کے بارے میں لاکھوں سوالات ہیں۔ البتہ اس کی وجہ سے برسرزمین لڑائی میں کمی واقع ہوئی ہے مگر اس کے باوجود امدادی قافلے معطل ہیں اور انھیں جنگ زدہ علاقوں تک رسائی نہیں مل سکی ہے۔یہ بات اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ کار جان ایگلینڈ نے جمعرات کے روز ایک نیوز کانفرنس میں کہی ہے۔
View more
Sat, 13 May 2017 11:38:49
ترکی نے علاحدگی پسند کرد تنظیم ’کردستان ورکرز پارٹی‘ کی طرف سے ایران کی سرزمین سے حملوں کی روک تھام کے لیے ایران کی سرحد پر کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق ایران اور ترکی کی سرحد پر مجوزہ دیوار 70 کلو میٹر طویل ہوگی۔انقرہ نے ایران کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کا اعلان صدر ایردوآن کے دورہ امریکا کے بعد سامنے آیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy