Sun, 11 Jun 2017 16:04:14SO Admin
قطری وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک خلیجی ریاستوں کے ساتھ پیدا ہونے والے سفارتی بحران کے جلد حل کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قطر اور دوسرے ملکوں کے درمیان کشیدگی ختم نہ ہوئی تو تمام خلیجی ریاستیں اور اقوام اس کی لپیٹ میں آسکتی ہیں۔ قطری وزیر خارجہ نیان خیالات کا اظہار اپنے جرمن ہم منصب زیگمار گبرییل کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر جرمن وزی
View more
Sun, 11 Jun 2017 15:56:38SO Admin
سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائیٹ فیس بک پر تبصرہ آرائی کے شوقین ایک تھائی شہری کو شاہی خاندان کی توہین کے جرم میں 35سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
View more
Sun, 11 Jun 2017 15:50:22SO Admin
دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی RTA)) نے ایک نئے تجربے پر عمل درامد شروع کیا ہے۔ اس کے تحت سڑکوں پر رفتار کی مقررہ حد تبدیل کر دیے جانے کی نشان دہی کے واسطے ’’سرخ رنگ‘‘استعمال کیا جا رہا ہے۔اماراتی خبر رساں ایجنسی WAMکے مطابق ’’بوکدرہ انٹرچینج‘‘کے نزدیک شاہراہ عود میثاء پر سرخ رنگ کیا جا چکا ہے جہاں رفتار کی حد 100کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 80کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔
View more
Sun, 11 Jun 2017 15:44:52SO Admin
لیبیا کی پارلیمنٹ میں دفاع اور قومی سلامتی کی کونسل نے دہشت گردی سے متعلق ایک اضافی فہرست پیش کی ہے۔ فہرست میں ایسی 75شخصیات اور 9تنظیموں کے نام شامل کیے گئے ہیں جن کا قطر میں موجود شخصیات سے تعلق ہے۔ قطر کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی فہرست میں لیبیا سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کے نام ہیں۔
View more
Sat, 10 Jun 2017 17:09:01SO Admin
میانمار کے گزشتہ روز سمندر میں گِر کر تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ اور تین لاشیں سمندر سے ملی ہیں۔ تلاش کے کام میں مصروف میانمار بحریہ کے ایک جہاز کو یہ ملبہ ملک کے جنوبی ساحلوں کے قریب ملا۔
View more
Sat, 10 Jun 2017 17:06:09SO Admin
فرانسیسی وزیر داخلہ جیرارڈنے نامہ نگاروں کو بتایا تھا کہ حملہ آور کے پاس سے ملنے والے شناختی کارڈ سے پتا چلا کہ وہ طالب علم تھا اور الجیریا سے پڑھنے کے لیے فرانس آیا ہوا تھا۔ فرانسیسی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ جس شخص نے نوٹر ڈیم کیتھیڈرل میں پیرس کے پولیس افسروں پر ہتھوڑے سے حملہ کیا تھا وہ ایک طالب علم تھا جو اپنے ڈاکٹریٹ کے مقالہ پر کام کر رہا تھا اور اس پر انتہا پسندی کا شبہ نہیں تھا۔فرانس کے و
View more
Sat, 10 Jun 2017 17:01:19SO Admin
ایف بی آئی کے سابق سربراہ، جیمز کومی نے امریکی قانون سازوں کو بتایا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تقاضا کیا تھا کہ وہ اُن سے وفاداری کا عہد کریں اور اُن پر زور دیا تھا کہ اُن کے مشیروں اور روسی حکام کے درمیان رابطوں کی تفتیش کے معاملے کو ختم کیا جائے۔ٹرمپ نے کومی کو گذشتہ ماہ عہدے سے ہٹایا تھا۔ کومی نے کہا کہ ملک کے جرائم کی تفتیش کے چوٹی کے ادارے کے سربراہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کرتے وقت اُن کے ذہن میں رو
View more
Sat, 10 Jun 2017 16:57:27SO Admin
پیرس کے میئر نے کہا ہے کہ جہادی گروہ اسلامک اسٹیٹ کے شدتپسندوں کے تہران میں دوہرے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے احترام میں آج رات آئفل ٹاور کے تمام برقی قمقمے بجھا دیے جائیں گے۔ پیرس کی میئر این اِڈلگو نے یہ بات اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے کہی۔
View more
Sat, 10 Jun 2017 16:27:54SO Admin
قبائلی سردار، گلبدین حکمت یار، جنھوں نے صدر اشرف غنی کی انتظامیہ کے ساتھ امن معاہدہ طے کیا تھا، کہا ہے کہ وہ کسی کو غیر قانونی طور پر حکومت کو ہٹانے کی اجازت نہیں دیں گے، کیونکہ ایسی کوششوں کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ طالبان کابل پر قابض ہو جائیں گے۔بقول اُن کے، کسی متبادل کے بغیر، کیا اس کا اور کوئی نتیجہ نکل سکتا ہے، ماسوائے یہ کہ کابل ہتھیاربند باغیوں کے حوالے ہو جائے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy